گجرات اسمبلی انتخابات کے دوسرے اور آخری مرحلے میں انسٹھ فیصد ووٹروں نے ووٹ ڈالے۔            ٭ مین پوری لوک سبھا سیٹ اور پانچ ریاستوں کی چھ اسمبلی سیٹوں کے لیے بھی ضمنی انتخابات کے لیے ووٹنگ ختم۔            ٭ وزیراعظم نے بھارت کی گروپ بیس صدارت کے سلسلے میں سبھی پارٹیوں کی میٹنگ کی صدارت کی۔            ٭ وزیراعظم نے بھارت کی جی ٹوینٹی صدارت کی حمایت کرنے پر عالمی رہنماؤں کے تئیں تشکر کا اظہار کیا ہے۔            ٭ بھارت اور جرمنی نے ایک دوسرے کے ملک میں مائیگریٹ کرنے اور آنے جانے کے سلسلے میں ایک معاہدے پر دستخط کیے۔           
خبروں کی جھلکیاں

Nov 24, 2022
3:32PM

منشیات کی روک تھام سے متعلق مرکزی بیورو نے راجستھان میں غیر قانونی افیم کی اسمگلنگ میں ملوث بین ریاستی منشیات کے گروہ کاپتہ لگایا ہے۔

@PIB_India

منشیات کی روک تھام سے متعلق مرکزی بیورو،سی بی این نےشمال مشرقی بھارت سے راجستھان میں غیر قانونی افیم کی اسمگلنگ میں ملوث بین ریاستیمنشیات کے گروہ کاپتہ لگایا ہے۔ اس نے 272 کلو گرام غیر قانونی افیم ضبط کی ہے۔ بینالاقوامی بازار میں جس کی قدر 14 کروڑ روپے ہے۔ یہ خبر ملنے کے بعد کہ راجستھان کےمنشیات کے اسمگلر کثیر مقدار میں غیرقانونی افیم کی اسمگلنگ کے لئے مخصوص طرز کے ٹرکوںکا استعمال کررہے ہیں، سی بی این کے افسران نے بین ریاستی منشیات کے گروہ کا پتہ لگانےکے لئے کارروائی شروع کی۔ اسی مہینے کی پندرہ تاریخ کو جے پور میں تقریباََ 103 کلوگرامافیم کے 95 پیکٹ ضبط کئے گئے تھے۔ اس کے بعد سی بی این کے آفیسروں نے اتر پردیش کےبارہ بنکی کے نزدیک ٹول ٹیکس کے مقام پر ایک گاڑی روکی تھی اور 135 کلوگرام افیم برآمدکی تھی۔ خصوصی اطلاعات ملنے کے بعد سی بی این نے کل ہریانہ کے حصار میں ایک ٹاٹا ٹرالرکی تلاشی لی تھی، جس میں 33 کلوگرام افیم برآمد کی گئی۔x


   متعلقہ خبریں

  لائیو ٹوئٹر فیڈ