٭ بی جے پی نے مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ اور راجستھان میں مکمل اکثریت حاصل کی، کانگریس نے تلنگانہ میں بی آر ایس کو شکست دی            ٭ میزورم اسمبلی انتخابات کے لئے ووٹوں کی گنتی شروع ہوگئی ہے            ٭ وزیراعظم مودی آج شام مہاراشٹر کے سندھو دُرگ میں منعقد ہونے والی بحریہ کے دن کی تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گے            ٭ سمندری طوفان میچونگ کے بارے میں امکان ہے کہ آج شدت اختیار کرکے جنوبی آندھرا اور شمالی تمل ناڈ کے ساحلوں پر پہنچ جائے گا            ٭ بھارت نے ٹی ٹوینٹی کرکٹ کے پانچویں اور آخری بین الاقوامی میچ میں آسٹریلیا کو چھ رن سے ہراکر، سیریز چار ایک سے چیت لی ہے           
خبروں کی جھلکیاں

Sep 21, 2023
9:31PM

مرکز نے چینی منڈیوں میں ذخیرہ اندوزی اور بے ایمانی پر مبنی قیاس آرائیوں کی روک تھام کے لیے ایک حکم جاری کیا

مرکز نے چینی منڈیوں میں ذخیرہ اندوزی اور بے ایمانی پر مبنی قیاس آرائیوں کی روک تھام کے لیے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے چینی کے تاجروں، تھوک اور خوردہ فروشوں، بڑے دکانداروں کو ایک حکم جاری کیا ہے کہ انہیں ہفتہ وار بنیاد پر چینی کے اپنے ذخیرے کی موجودہ صورتحال کا لازمی طور پر انکشاف کرنا ہوگا۔ انہیں اپنے ذخیرے کی صورتحال کا انکشاف ہر پیر کو esugar.nic.in پر بھی ظاہر کرنا ہوگا۔ صارفین امور، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت نے کہا ہے کہ ذخیرے کی ہفتہ وار صورتحال کا یہ لازمی انکشاف مرکزی حکومت کی جانب سے چینی منڈیوں میں ایک متوازن اور شفاف طریقہ کار کو برقرار رکھنے کی سمت ایک اہم قدم ہے۔×

  لائیو ٹوئٹر فیڈ