٭ وزیر اعظم نے ’ایک ضلع ایک پروڈکٹ‘ اسکیم کو بڑھاوا دینے اور اُمنگوں والے ضلعوں کو مزید فروغ دینے پر زور دیا            ٭ وزیر داخلہ اور بی جے پی صدر آج سے آسام کا دورہ کررہے ہیں، جہاں وہ مختلف پروگراموں میں شرکت کریں گے            ٭ لوک سبھا کے اسپیکر نے ضابطوں پر مبنی بین الاقوامی نظام کے تئیں بھارت کی حمایت کو دوہرایا            ٭ نیوزی لینڈ نے کہا ہے کہ وہ بھارت کو اپنے سب سے اہم ساجھیدار ملکوں میں سے ایک مانتا ہے            ٭ بین الاقوامی شمسی اتحاد کی پانچویں اسمبلی اس مہینے کی سترہ تاریخ سے نئی دلّی میں ہوگی           
خبروں کی جھلکیاں

Aug 13, 2022
9:36PM

طالبان جنگجووں نے کابل میں درجنوں خاتون احتجاجی مظاہرین کو منتشر کیا

طالبان جنگجووں نے کابل میں درجنوں خاتون احتجاجی مظاہرین کو منتشر کر دیا۔ اس سے ٹھیک ایک سال پہلے ملی ٹینٹ گروپ نے اقتدار پر قبضے کیا تھا۔ لگ بھگ 40 خواتین نے اپنے حقوق کا مطالبہ کرتے ہوئے افغان راجدھانی میں مارچ کیا، جس کے دوران طالبان نے ہوا میں گولیاں چلاکر انھیں منتشر کر دیا۔ طالبان جنگجووں نے گزشتہ کئی مہینوں میں منعقدہ خواتین کے اس پہلے احتجاج کو روک دیا اور ان کے موبائل فون ضبط کر لئے۔
طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے، خواتین کے حقوق، سختی سے محدود کر دیئے گئے ہیں۔ احتجاجی خواتین نے روٹی، کام اور آزادی کے اپنے مطالبات کے حق میں نعرے لگائے۔ 
انھوں نے ایک بینر اٹھا رکھا تھا جس پر لکھا تھا: 15 اگست ایک کالا دن ہے۔ قابل ذکر ہے کہ 15 اگست 2021 کو ہی طالبان نے کابل پر قبضہ کیا تھا۔ اس مارچ کی رپورٹ دینے والے بعض صحافیوں کو مبینہ طور پر مارا پیٹا گیا تھا۔ x

  لائیو ٹوئٹر فیڈ