شمالی کوریا کی حکومت نے گزشتہ ہفتہ اپنے رہنما کمجونگ اُنکے کووڈ اُنیس سے شفایابی کے بعد چہرے پر ماسک لگانے اورسماجی فاصلے سے متعلق دیگر ضابطوں کو ختم کردیا ہے۔ کوریا کی سرکاری مرکزی نیوز ایجنسیکے سی این اے کے مطابق شمالی کوریا نے چہرے پرماسک لگانے کے عمل کو ختم کردیا ہے۔ حکومتنے دیگر ضابطوں مثلاََ تمام علاقوں میں تجارتی اور عوامی سہولیات کی خدمات کے لئے وقتکی حد کو بھی ختم کردیا ہے۔ البتہ اس سے سرحدی علاقے مستثنیٰ ہیں۔ شمالی کوریا نے ابتک کبھی بھی اس بات کی تصدیق نہیں کی کہ ملک میں کتنے لوگ کووڈ19-سے متاثرہوئے ہیں۔شمالیکوریا میں پچھلے مہینے کے اواخر سے کوئی بھی کووڈ کا معاملہ سامنے نہیں آیا۔x