٭ وزیراعظم مودی روزگار میلے کے حصے کے طور پر نئے بھرتی کئے گئے افراد کو تقریباً 51 ہزار تقرر نامے تقسیم کریں گے            ٭ وزیراعظم آج گجرات کے دو روزہ دورے پر روانہ ہوں گے            ٭ حکومت نے ذخیرہ اندوزی سے نمٹنے کیلئے دو مہینوں تک ارہر اور اُرد کی دال کے اسٹاک کی حد کیلئے وقت کی مدت میں توسیع کردی ہے            ٭ وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر اور اقوام متحدہ سکریٹری جنرل انتونیو گتریش نے افغانستان، میانما اور دیگر عالمی چیلنجوں کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا            ٭ اور ایشین گیمز میں آج مَردوں کی والی بال میں بھارت کا مقابلہ پاکستان سے ہوگا۔           
خبروں کی جھلکیاں

Jun 06, 2023
9:29PM

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے وزیر نتن گڈکری نے اعلان کیا ہے کہ حکومت ناگالینڈ میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی کا ایک اہم پروجیکٹ شروع کر رہی ہے۔

@nitin_gadkari
سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے وزیر نتن گڈکری نے اعلان کیا ہے کہ حکومت ناگالینڈ میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی کا ایک اہم پروجیکٹ شروع کر رہی ہے۔ ایک ٹوئیٹ میں جناب گڈکری نے کہا کہ اس پروجیکٹ میں پیکج تین کے حصے کے طور پر Chakabama سے Zunheboto کے درمیان hard شولڈرز و دو لین والی 25 کلومیٹر طویل شاہراہ کی تعمیر شامل ہے۔ جناب گڈکری نے زور دے کر کہا کہ اس اقدام کا مقصد شمال مشرقی خطے میں پڑوسی ریاستوں کے ساتھ کنکٹوٹی کو بہتر بنانا ہے اور سبھی مسافروں کے لیے ٹرانسپورٹ کے کفایتی، پائیدار اور موثر متبادل فراہم کرنا ہے۔×

   متعلقہ خبریں

  لائیو ٹوئٹر فیڈ