٭ وزیراعظم مودی روزگار میلے کے حصے کے طور پر نئے بھرتی کئے گئے افراد کو تقریباً 51 ہزار تقرر نامے تقسیم کریں گے            ٭ وزیراعظم آج گجرات کے دو روزہ دورے پر روانہ ہوں گے            ٭ حکومت نے ذخیرہ اندوزی سے نمٹنے کیلئے دو مہینوں تک ارہر اور اُرد کی دال کے اسٹاک کی حد کیلئے وقت کی مدت میں توسیع کردی ہے            ٭ وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر اور اقوام متحدہ سکریٹری جنرل انتونیو گتریش نے افغانستان، میانما اور دیگر عالمی چیلنجوں کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا            ٭ اور ایشین گیمز میں آج مَردوں کی والی بال میں بھارت کا مقابلہ پاکستان سے ہوگا۔           
خبروں کی جھلکیاں

Jun 05, 2023
9:37PM

سڑک شاہراہوں اور ٹرانسپورٹ کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے آج آسام میں ورچوئل طریقے سے نیشنل ہائے وے کے پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا۔

@nitin_gadkari
سڑک شاہراہوں اور ٹرانسپورٹ کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے آج آسام میں ورچوئل طریقے سے نیشنل ہائے وے کے پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھنے کے علاوہ ایک ہزار 450 کروڑ روپے مالیت کے دو اور پروجیکٹوں کو عوام کے نام وقف کیا۔ وزیر موصوف نے سونِت پور ضلعے میں Baihata Chariali سے کامروپ کے راستے Dolabari تک 135 کلومیٹر لمبی NH15 کو چار گلیاروں والی بنانے کا بھی اعلان کیا۔ 
جناب گڈکری نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی ہدایت پر ان کی وزارت آسام اور دیگر شمال مشرقی ریاستوں میں سڑکوں کا بنیادی ڈھانچہ بڑھانے کو ترجیح دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی شاہراہوں کے کنارے بانس کی بنی ہوئی حفاظتی دیواروں کا استعمال کیا جائے گا۔ 
انہوں نے آسام سرکار سے کہا کہ وہ اِس مقصد کے لیے ریاست میں Bamboo Crash Barrier بنانے کی ایک صنعت شروع کرے۔ وزیر موصوف نے دریائے برہمپتر پر گواہاٹی کے نارنگی علاقے کو کرُووا سے ملانے والے پُل کو چھ گلیاروں والا بنانے کا بھی اعلان کیا۔ ×

   متعلقہ خبریں

  لائیو ٹوئٹر فیڈ