وزیراعظم نریندر مودی وکست بھارت دو ہزار سینتالیس کے نظریے کے لیے کل ایک مہم کا آغاز کریں گے۔            ٭ چھتیس گڑھ میں بی جے پی قانون ساز پارٹی کی میٹنگ آج رائے پور میں نئے لیڈر کا انتخاب کرے گا            ٭ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ آج پٹنہ میں مشرقی زونل کونسل میٹنگ کی صدارت کرنے والے ہیں۔            ٭ انڈونیشیا سیاحت کو فروغ دینے کی خاطر بھارت سمیت بیس ملکوں کے لوگوں کو مفت ویزا جاری کرے گا۔            ٭ اولین کھیلو انڈیا پیرا گیمز نئی دلی میں شروع ہو گئے ہیں۔           
خبروں کی جھلکیاں

Nov 20, 2023
9:56PM

سوڈان اور جنوبی سوڈان کے درمیان کل شدید لڑائی میں تقریباً 32 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے

AIR Pics
سوڈان اور جنوبی سوڈان کے درمیان جس علاقے کے بارے میں تنازعہ ہے، وہاں کل شدید لڑائی میں تقریباً 32 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے۔ مقامی میڈیا کے مطابق Abyei انتظامی علاقے کے جنوبی حصے میں کچھ نامعلوم بندوق برداروں نے دو گاو ¿وں پر حملے کیے۔ میڈیا کے مطابق جنوبی سوڈان نے مارچ میں اس متنازع علاقے میں اپنی فوجیں تعینات کر دی تھیں تب سے وہاں بین مذہبی اور سرحد پار سے جھڑپوں میں اضافہ ہوا ہے۔
پچھلے ہفتے سکیورٹی کونسل نے اتفاق رائے سے UNIFSA کی مدت میں نومبر 2024 تک کی توسیع کر دی تھی۔
اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ اپریل میں اِس لڑائی کے شروع ہونے کے بعد سے 9 ہزار سے زیادہ لوگ مارے جاچکے ہیں اور لاکھوں لوگ سوڈان کے اندر ہی اور آس پاس کے ملکوں میں ہجرت کر گئے ہیں۔ x

   متعلقہ خبریں

  لائیو ٹوئٹر فیڈ