مرکزی سرکار نے کہا ہے کہ سووچھ بھارت مشن گرامین کےدوسرے مرحلے کے تحت ملک بھر کے 75 فیصد گاؤں کھلے میں رفع حاجت سے پاکODFPlusزمرے میں آگئے ہیں۔ ODF Plus کا مطلب کھلے میںرفع حاجت سے پاک درجے کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ ٹھوس اور رقیق کچرے اور فاضلمادّوں کو ٹھکانے لگانے کا نظام نافذ کرنا ہے۔
آج نئی دلی میں، ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جلشکتی محکمے کے مرکزی وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت نے کہا کہ اب تک چار لاکھ 43 ہزار سےزیادہ گاؤوں نے خود کو ODF Plus قرار دیا ہے۔ جنابشیخاوت نے بتایا کہ14 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے 100 فیصد گاؤوں کوODF Plus کے تحت لانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔
اِن میں گوا، گجرات، تمل ناڈو، کیرالہ، انڈمان نکوبار،لداخ اور جموں و کشمیر شامل ہیں۔