٭ اتراکھنڈ کے اتر کاشی ضلعے میں سلکیارا سرنگ سے پھنسے ہوئے سبھی 41 مزدوروں کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا ہے            ٭ تلنگانہ میں اسمبلی انتخابات کی چناؤ مہم آج شام ختم ہو گئی۔ پولنگ جمعرات کو ہوگی            ٭ بھارت کا 54 واں بین الاقوامی فلم فیسٹول گوا میں ختم ہوگیا ہے            ٭ کرکٹ میں گواہاٹی میں تیسرے ٹی-ٹوئنٹی میچ میں بھارت نے آسٹریلیا کے سامنے 223 رن کا نشانہ رکھا ہے            ٭ چنئی میں قومی سینئر ہاکی چمپئن شپ میں پنجاب نے ہریانہ کو سنسنی خیز مقابلے میں پینالٹی شوٹ آۤٹ میں شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا ہے           
خبروں کی جھلکیاں

Aug 13, 2022
9:35PM

سب سے بڑا عوامی سروس براڈ کاسٹر آل انڈیا ریڈیو ملک بھر کے ایک سو تیس کروڑ شہریوں کے لیے محاوراتی اعتبار سے داستان گو رہا

AIR Pics
آزادی کے بعد پچھلے 75 برسوں میں بھارت کا سب سے بڑا عوامی سروس براڈ کاسٹر آل انڈیا ریڈیو ملک بھر کے 130 کروڑ شہریوں کے لیے محاوراتی اعتبار سے داستان گو رہا ہے۔ آل انڈیا ریڈیو آزادی کے 75 سال ایک منفرد مہم کے ساتھ منا رہا ہے، جس کا عنوان ہے ”آزاد بھارت کی بات آکاشوانی کے ساتھ“۔ اس ماہ کی 15 تاریخ سے 90 سیکنڈ کی ایک سیریز 100 اعشاریہ ایک ایف ایم گولڈ چینل پر، پرائم ٹائم کے خبروں کے بلیٹنس میں اور سوشل میڈیا سمیت اُس کے تمام پلیٹ فارمس پر نشر کی جائے گی۔ اس سیریز میں آل انڈیا ریڈیو یعنی ملک کی آواز کی جانب سے داستان گوئی کے ذریعے زندگی کے مختلف شعبوں سے متعلق آزادی کے بعد کے بھارت کے سفر کا نظارہ کرایا جائے گا۔
آل انڈیا ریڈیو دنیا کی سب سے بڑی نشریاتی تنظیموں میں سے ایک ہے، جو ملک بھر کے 479 اسٹیشنوں سے 23 زبانوں اور 179 بولیوں میں پروگرام نشر کرتی ہے۔×

  لائیو ٹوئٹر فیڈ