وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک بھر میں تقریباً ڈیڑھ لاکھ کروڑ روپے مالیت کے تیل اور گیس کے کئی پروجیکٹوں کا آغاز کیا            ٭ بی جے پی نے، لوک سبھا انتخابات کے لیے 195 امیدواروں پر مشتمل پہلی فہرست جاری کی ہے            ٭ حکومت نے تریپورہ کے تمام معاملات کو خوش اسلوبی سے حل کرنے کے لیے تریپورہ سرکار، ٹپراموتھا پارٹی اور دیگر کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے            ٭ بھارتی محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ کل سے ہمالیائی خطے میں شدید بارش اور برفباری میں کمی آنے کا امکان ہے            ٭ کرکٹ میں، بینگلورو کے چنّا سوامی اسٹیڈیم میں رائل چیلنجرس بینگلور اور ممبئی انڈینس کے درمیان میچ جاری ہے           
خبروں کی جھلکیاں

Feb 13, 2024
10:02AM

سابق صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے بھارت میں ثقافتی نشاۃ ثانیہ کے ظہور کے لئے انتھک کام کیا ہے اور قوم اس کیلئے ان کی ستائش کرتی ہے۔

Dakshin Bharat Sanakritisk Dendra
سابق صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے بھارت میں ثقافتی نشاۃ ثانیہ کے ظہور کے لئے انتھک کام کیا ہے اور قوم اس کیلئے ان کی ستائش کرتی ہے۔
مرکزی ثقافتی وزیر جی کشن ریڈی کے ساتھ جناب نائیڈو نے کل شام حیدرآباد میں سنگیت ناٹک اکیڈمی کے علاقائی مرکز کا افتتاح کیا۔ اسے ’’ دکشِن بھارت سانسکریتک کیندر‘‘ کے نام سے جانا جائے گا۔ اس کے علاوہ معروف موسیقار Ghantasala وینکٹیشور رائو کے صد سالہ یوم پیدائش کی تقریبات کے حصے کے طور پر ’’ بھارت کلا منڈپم‘‘ آڈیٹوریم کا سنگ بنیادبھی رکھا گیا۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے، جناب نائیڈو نے ثقافتی ورثے کے تحفظ کی خاطر مادری زبان کے کردار پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ قومی تعلیمی پالیسی کے ذریعہ، وزیر اعظم مودی، مادری زبانوں کو مزید فروغ دے رہے ہیں۔
اس موقع پر ثقافت کے مرکزی وزیر جی کشن ریڈی نے کہا کہ گزشتہ دس سال کے دوران، حکومت ہند نے ہماری وراثت کے تحفظ اور اس کی تشہیر کے لئے انتھک کام کیا ہے۔ اب تک جنوبی بھارت میں اکیڈمی کی کوئی موجودگی نہیں تھی اور ’’ دکشن بھارت سانسکریتک کیندر کی بدولت اس خلا کے پُر ہوجانے کا امکان ہے۔ اس موقع پر تیلگو ریاستوں کے پدم ایوارڈس یافتگان کی عزت افزائی بھی کی گئی۔x

   متعلقہ خبریں

  لائیو ٹوئٹر فیڈ