راجستھان میں گھر سے ووٹ ڈالنے کی سہولت کا دوسرا مرحلہ آج سے شروع ہوگیا۔ انتخابی کمیشن کی اس پہل کے تئیں معمر اور معذور افراد میں کافی جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔ گھر سے ووٹ ڈالنے کی سہولت کے پہلے مرحلے میں ریاست کے 60 ہزار 424 ووٹروں نے گھر سے ہی اپنے حقِ رائے دیہی کا استعمال کیا۔ اعلیٰ انتخابی افسر پروین گپتا نے کہا کہ آج اور کل دوبارہ خصوصی پولنگ ٹیمیں اُن ایک ہزار 220 ووٹروں کے گھر جا رہی ہیں، جو پہلے مرحلے میں موجود نہیں تھے۔ انھوں نے مزید کہا کہ 62 ہزار 927 ووٹروں نے گھر سے ووٹ ڈالنے کی سہولت کو متبادل کے طور پر چُنا تھا۔ ان میں سے 96 فیصد سے زیادہ بزرگ اور معذور افراد اس سہولت کا فائدہ اٹھا چکے ہیں۔ x