سابق مرکزی وزیر اور بی جے پی رہنما وشنو دیو سائے، چھتیس گڑھ کے نئے وزیر اعلیٰ ہوں گے۔            ٭ مدھیہ پردیش میں بی جے پی کے نومنتخب ارکان اسمبلی، قانون ساز پارٹی کا رہنما چننے کیلئے کَل بھوپال میں میٹنگ کریں گے۔            ٭ وزیر داخلہ امت شاہ نے، پٹنہ میں مشرقی زونل کونسل کی میٹنگ کی صدارت کی۔            ٭ خواتین کرکٹ میں، ممبئی میں تیسرا ٹی ٹوینٹی بین الاقوامی میچ بھارت اور انگلینڈ کے درمیان جاری ہے۔            ٭ بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان، مردوں کے، پہلے ٹی ٹوینٹی بین الاقوامی میچ میں بارش کی وجہ سے تاخیر ہوگئی۔           
خبروں کی جھلکیاں

Nov 21, 2023
1:59PM

راجستھان میں کانگریس نے آج پارٹی ہیڈکوارٹرس میں پارٹی صدر ملک ارجن کھڑگے کی موجودگی میں اسمبلی انتخابات کیلئے چناوی منشور جاری کیا۔

@INCIndia
راجستھان میں کانگریس نے آج پارٹی ہیڈکوارٹرس میں پارٹی صدر ملک ارجن کھڑگے کی موجودگی میں اسمبلی انتخابات کیلئے چناوی منشور جاری کیا۔ وزیراعلیٰ اشوک گہلوت، سچن پائلٹ، PCC چیف گووند سنگھ Dotasara، جتیندر سنگھ، مُکل واسنک اور CPجوشی سمیت پارٹی کے مختلف سینئر لیڈرس اِس موقع پر موجود تھے۔ کانگریس کے انتخابی منشور کے کلیدی نکات میں سوامی ناتھن کمیٹی کی سفارشات کے مطابق کسانوں کیلئے MSP قانون شامل ہے۔ چرنجیوی صحت بیمہ اسکیم کی رقم کو 25 لاکھ سے بڑھا کر 50 لاکھ کردیا جائے گا۔ چار لاکھ سرکاری نوکریوں سمیت 10 لاکھ نوجوانوں کو روزگار دیا جائے گا۔×

   متعلقہ خبریں

  لائیو ٹوئٹر فیڈ