٭ وزیر اعظم نے ’ایک ضلع ایک پروڈکٹ‘ اسکیم کو بڑھاوا دینے اور اُمنگوں والے ضلعوں کو مزید فروغ دینے پر زور دیا            ٭ وزیر داخلہ اور بی جے پی صدر آج سے آسام کا دورہ کررہے ہیں، جہاں وہ مختلف پروگراموں میں شرکت کریں گے            ٭ لوک سبھا کے اسپیکر نے ضابطوں پر مبنی بین الاقوامی نظام کے تئیں بھارت کی حمایت کو دوہرایا            ٭ نیوزی لینڈ نے کہا ہے کہ وہ بھارت کو اپنے سب سے اہم ساجھیدار ملکوں میں سے ایک مانتا ہے            ٭ بین الاقوامی شمسی اتحاد کی پانچویں اسمبلی اس مہینے کی سترہ تاریخ سے نئی دلّی میں ہوگی           
خبروں کی جھلکیاں

Aug 14, 2022
10:17AM

دلی پولیس نے 76 ویں یوم آزادی کے پیش نظر سکیورٹی کے مناسب اور وسیع انتظامات کئے ہیں

FILE PIC
دلی پولیس نے 76 ویں یوم آزادی کے پیش نظر سکیورٹی کے مناسب اور وسیع انتظامات کئے ہیں۔ لال قلعہ، جہاں سے وزیراعظم نریندر مودی قوم سے خطاب کریں گے، کے آس پاس خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ 
عوام کی سہولت اور سکیورٹی وجوہات کے پیش نظر 15 اگست کو لال قلعہ کے آس پاس کچھ ٹریفک پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ صبح چار بجے سے 10 بجے تک عام گاڑیوں کیلئے 8 سڑکیں بند رہیں گی۔ اِن میں دلی گیٹ سے Chatta Rail تک نیتا جی سبھاش مارگ، جی پی او دلی سے Chatta Rail تک Lothian روڈ، ایچ سی سین مارگ سے یمنا بازار چوک تک ایس پی مکھرجی مارگ، فاو ¿نٹین چوک سے لال قلعہ تک چاندنی چوک روڈ اور راج گھاٹ سے ISBT تک رِنگ روڈ شامل ہیں۔ 
اِن سڑکوں پر صرف اُنہیں گاڑیوں کی آمدو رفت کی اجازت ہو گی، جن کے پاس دلی ٹریفک پولیس کے ذریعے جاری کردہ مجاز پاس ہوگا۔ اپنی ایڈوائزری میں دلی پولیس نے کہا ہے کہ نوئیڈا بارڈر، لونی، سنگھو، غازی پور، بدر پور، Safia، مہاراج پور، آیا نگر، راجوکری، کالندی کُنج اور ٹِکری بارڈر کے آس پاس کی سڑکیں آج رات ساڑھے دَس بجے سے کَل دِن میں گیارہ بجے تک کمرشیئل اور ٹرانسپورٹ گاڑیوں کیلئے بند رہیں گی۔ 
دلی میٹرو ریل کارپوریشن نے بھی کہا ہے کہ یوم آزادی کے موقع پر سکیورٹی اقدامات کے پیش نظر آج صبح چھ بجے سے کَل دوپہر دو بجے تک میٹرو اسٹیشنوں پر پارکنگ کی سہولت دستیاب نہیں رہے گی۔ تاہم میٹرو ٹرین کی خدمات معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔ 

  لائیو ٹوئٹر فیڈ