وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک بھر میں تقریباً ڈیڑھ لاکھ کروڑ روپے مالیت کے تیل اور گیس کے کئی پروجیکٹوں کا آغاز کیا            ٭ بی جے پی نے، لوک سبھا انتخابات کے لیے 195 امیدواروں پر مشتمل پہلی فہرست جاری کی ہے            ٭ حکومت نے تریپورہ کے تمام معاملات کو خوش اسلوبی سے حل کرنے کے لیے تریپورہ سرکار، ٹپراموتھا پارٹی اور دیگر کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے            ٭ بھارتی محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ کل سے ہمالیائی خطے میں شدید بارش اور برفباری میں کمی آنے کا امکان ہے            ٭ کرکٹ میں، بینگلورو کے چنّا سوامی اسٹیڈیم میں رائل چیلنجرس بینگلور اور ممبئی انڈینس کے درمیان میچ جاری ہے           
خبروں کی جھلکیاں

Feb 12, 2024
9:44AM

دلی ٹریفک پولیس نے کسانوں کے مجوزہ احتجاج کے پیش نظر ٹریفک ایڈوائزری جاری کی

DelhiPolice@
دلی ٹریفک پولیس نے دلی کی سرحدوں پر کَل کسانوں کے مجوزہ احتجاج کے پیش نظر ٹریفک ایڈوائزری جاری کی ہے۔ اِس ایڈوائزری کے مطابق کمرشیل گاڑیوں کیلئے کَل سے ٹریفک کی پابندیاں نافذ کی جائیں گی یا انہیں کسی اور راستے پر منتقل کردیا جائے گا۔ پولیس کے مطابق دلی ہریانہ کے سنگھو بارڈر کے اطراف گاڑیوں کو دوسرے راستوں پر منتقل کیا جائے گا۔ Tikri بارڈر کے آس پاس کے علاقوں میں بھی ٹریفک کو دوسرے راستوں پر منتقل کردیاجائے گا۔
اِس دوران کسانوں کے ذریعے قومی راجدھانی میں احتجاجی مارچ کی اپیل کے پیش نظر دلی پولیس نے دلی اور اترپردیش کے درمیان تمام سرحدوں پر عوام کے اکٹھا ہونے پر پابندی کا حکم جاری کیا ہے۔
پولیس نے اترپردیش سے قومی راجدھانی میں ٹریکٹرس ٹرالیز، بسوں، ٹرکوں اور کمرشیل گاڑیوں کے داخلے پر بھی روک لگا دی ہے۔ x

   متعلقہ خبریں

  لائیو ٹوئٹر فیڈ