بھارت کی خواتین کرکٹ ٹیم ایشیائی کھیلوں کے سیمی فائنلز میں پہنچ گئی ہے۔ملیشیا کے ساتھ بھارتی ٹیم کا کوارٹر فائنل میچ بارش کی وجہ سے آج منسوخ کردیا گیاتھا۔ بھارت کی ٹیم کو اچھے رَن اوسط کی وجہ سے ملیشیا سے اوپر رکھا گیا ہے۔ اِس سےقبل ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرتے ہوئے بھارتی خواتین ٹیم نے اچھے کھیل کامظاہرہ کرتے ہوئے دو وکٹ کے نقصان 173 رَن بنائے۔ شیفالی ورما اور Jemimah Rodrigues کی بلّے بازی کی وجہ سے بھارتی ٹیم نے اچھااسکور بنایا۔ تاہم بارش کی وجہ سے میچ پہلے 15 اوور کا کیا گیا اور جب ملیشیا نےاپنی اننگز کی شروعات کی تو پھر سے بارش شروع ہوگئی اور میچ کو ردّ کرناپڑا۔ x