جیٹوینٹی کی بھارت کی صدارت کے تحتبین الاقوامی بنیادی ڈھانچے سے متعلق ورکنگ گروپ کی چوتھی میٹنگ آج مدھیہ پردیش کےکھجوراو میں واقع مہاراجہ چھترسَل کنونشن سینٹر میں شروع ہوگئی ہے۔ مختلف ملکوں کےمندوبین کے لیے آج صبح ایک یوگا سیشن کا اہتمام کیا گیا۔ اِس دو روزہ میٹنگ میں پچاسسے زیادہ مندوبین شرکت کررہے ہیں۔ بنیادی ڈھانچے کو ایک اثاثے کے طور پر ڈھالنے سمیتبنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری کے مختلف پہلووں پر تبادلہ خیال کررہے ہیں، تاکہ معیاریشہری بنیادی ڈھانچے، انفراٹیک کو فروغ دیا جائے اور لچکدار، پائیدار اور شمولیاتی شہریبنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری کیلئے سرمایہ جاتی ذرائع کو جمع کرنے کے اختراعی طریقوںکی شناخت کی جائے۔اِس میٹنگ کا اہتمام آسٹریلیا اور برازیل کی مشترکہ صدارت میں وزارتخزانہ کے ذریعہ کیا جارہا ہے۔