٭ لوک سبھا نے مالی سال 2023-24 کیلئے تقریباً 45 کروڑ روپے کے اخراجات کے گرانٹس کو زبانی ووٹ سے منظوری دی ہے            ٭ وزیر اعظم مودی کل اترپردیش کے وارانسی میں وَن ورلڈ ٹی بی سربراہ کانفرنس سے خطاب کریں گے            ٭ امت شاہ کل بینگلورو میں منشیات کی اسمگلنگ اور قومی سکیورٹی کے موضوع پر علاقائی کانفرنس کی صدارت کریں گے            ٭ نریندر سنگھ تومرنے فصل بیمہ کے قومی پورٹل کے ذریعہ کسانوں کے دعووں کو نمٹانے کیلئے Digi Claim کا آغاز کیا            ٭ آسام کے تامول پور میں ایشیائی کھوکھو چمپئن شپ میں مردوں اور خواتین کا خطاب جیتا           
خبروں کی جھلکیاں

Feb 03, 2023
9:38AM

جموں وکشمیر پولیس نے لشکرطیبہ کے ایک دہشت گرد کو گرفتار کیا

Tweeted by @AIR
جموں وکشمیر پولیس نے لشکرطیبہ کے ایک دہشت گرد کو گرفتار کر کے جموں کے نرَوال دھماکہ معاملے میں ایک بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ پولیس کے ڈائریکٹر جنرل دلباغ سنگھ نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ جموں کے Reasi ضلع کے ایک باشندے عارف احمد کو 11 روزہ کارروائی کے بعد گرفتار کیا گیا ہے۔ DGP نے بتایا کہ عارف ایک سرکاری ملازم ہے اور لشکرطیبہ تنظیم کا ایک سرگرم دہشت گرد ہے۔ جناب سنگھ نے کہا کہ اس کے پاس سے ایک نئے طرز کی IED برآمد ہوئی ہے‘ جسے دھماکہ خیز اشیاءکے ساتھ پرفیوم کی ایک شیشی میں رکھا گیا تھا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ مذکورہ IED ڈرون کے ذریعہ فضاءمیں ڈالی گئی تھیں۔ اس سلسلے میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔

   متعلقہ خبریں

  لائیو ٹوئٹر فیڈ