گجرات اسمبلی انتخابات کے دوسرے اور آخری مرحلے میں انسٹھ فیصد ووٹروں نے ووٹ ڈالے۔            ٭ مین پوری لوک سبھا سیٹ اور پانچ ریاستوں کی چھ اسمبلی سیٹوں کے لیے بھی ضمنی انتخابات کے لیے ووٹنگ ختم۔            ٭ وزیراعظم نے بھارت کی گروپ بیس صدارت کے سلسلے میں سبھی پارٹیوں کی میٹنگ کی صدارت کی۔            ٭ وزیراعظم نے بھارت کی جی ٹوینٹی صدارت کی حمایت کرنے پر عالمی رہنماؤں کے تئیں تشکر کا اظہار کیا ہے۔            ٭ بھارت اور جرمنی نے ایک دوسرے کے ملک میں مائیگریٹ کرنے اور آنے جانے کے سلسلے میں ایک معاہدے پر دستخط کیے۔           
خبروں کی جھلکیاں

Nov 24, 2022
3:19PM

جموں وکشمیر پولیس نے سامبا ضلع میں ایک میدان سے ہتھیار اور کچھ نقد رقم برآمدکی ہے۔

جموں وکشمیر پولیس نے آج سامبا ضلع میں ایک میدان سے ہتھیاراور کچھ نقد رقم برآمدکی ہے۔ جموں کے ہمارے نامہ نگار نے خبردی ہے کہ وجے پور میں چنیمنہاسن کے قریب ایک مشتبہ پیکج کے بارے میں خفیہ اطلاع ملنے کے بعد پولیس اس مقام پرپہنچی تھی۔ چھان بین کے بعدپولیس کو پیکج سے ایک IED ، دو پستول، چارمیگزین، کئی بیٹریز ، ایک گھڑی اور پانچ لاکھ روپے کینقدرقم ملی ہے۔ سامبا کے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سریندرچودھری نے کہا کہ جموں کشمیرمیں دہشت گردانہ سرگرمیوں کو انجام دینے کے لئے ہتھیاروں کی اسمگلنگ اورنقد رقم کیفراہمی کے تعلق سے پاکستان کی طرف سے ڈرون سے گرانے کا ایک معاملہ ہے۔ اہلکاروں کاکہنا ہے کہ اس علاقے میں ایک ڈرون طیارے کی نقل وحرکت دیکھی گئی تھی۔اس کے مضافات میںتلاش کی کارروائی جاری ہے۔ کیونکہ ڈرون طیارے سے مزید کچھ گرائے جانے کا اندیشہ ہے۔x


   متعلقہ خبریں

  لائیو ٹوئٹر فیڈ