٭ وزیراعظم مودی روزگار میلے کے حصے کے طور پر نئے بھرتی کئے گئے افراد کو تقریباً 51 ہزار تقرر نامے تقسیم کریں گے            ٭ وزیراعظم آج گجرات کے دو روزہ دورے پر روانہ ہوں گے            ٭ حکومت نے ذخیرہ اندوزی سے نمٹنے کیلئے دو مہینوں تک ارہر اور اُرد کی دال کے اسٹاک کی حد کیلئے وقت کی مدت میں توسیع کردی ہے            ٭ وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر اور اقوام متحدہ سکریٹری جنرل انتونیو گتریش نے افغانستان، میانما اور دیگر عالمی چیلنجوں کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا            ٭ اور ایشین گیمز میں آج مَردوں کی والی بال میں بھارت کا مقابلہ پاکستان سے ہوگا۔           
خبروں کی جھلکیاں

Jun 05, 2023
9:52PM

جرائم پیشہ افراد کا سرغنہ مختار انصاری کو اُانیس سو اکیانوے کے اَودھیش رائے قتل کیس میں عمر قید کی سزا ملی ہے۔

FILE PIC
وارانسی کی ایک MP-MLA عدالت نے آج جیل میں بند جرائم پیشہ افراد کے سرغنہ سے سیاست داں بننے والے مختار انصاری کو سابق ممبر اسمبلی اَودھیش رائے کے قتل کے کیس میں عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ عدالت نے پانچ بار کے ممبر اسمبلی پر ایک لاکھ روپئے کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔ 3 اگست 1991 میں کانگریس لیڈر اَودھیش رائے کو وارانسی میں اُن کے بھائی اور سابق MLA اجے رائے کے گھر کے باہر گولی مار کر ہلاک کردیا گیا تھا۔ مختار انصاری اُس وقت MLA نہیں تھا۔ ماضی میں بھی انصاری کو جرائم کے کئی کیسوں میں قصوروار گردانا گیا ہے۔
اِس سے پہلے اِس سال اپریل میں غازی پور کی ایک عدالت نے جرائم پیشہ افراد اور سماج مخالف کارروائیوں کی روک تھام کے اترپردیش کے قانون کے تحت ایک کیس میں انصاری کو قصوروار پایا گیا تھا اور اُسے دس سال کی سزا دی گئی تھی۔x

   متعلقہ خبریں

  لائیو ٹوئٹر فیڈ