اس ماہ کی 30 تاریخکو تلنگانہ میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کیلئے انتخابی سرگرمیاں تیز ہوتی جارہی ہیں۔سبھی اہم پارٹیوں کے سرکردہ رہنما اپنی پارٹی کے حق میں ووٹروں کو راغب کرنے کیلئےریاست کے مختلف مقامات کا ایک کے بعد ایک دورہ کر رہے ہیں۔ BRS کے سربراہ، کے چندرشیکھر راﺅ نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران تقریباً 70 عوامیمیٹنگوں سے خطاب کیا، جبکہ BJP اور کانگریس کے اعلیٰ لیڈرانانتخابی مہم میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہے ہیں۔
وزیراعظم نریندرمودی اس ہفتے حیدرآباد اور ریاست کے دیگر حصوں میں انتخابی مہم میں شریک ہوں گے۔ مرکزیوزراءپیوش گوئل، نرملاسیتارمن، مہاراشٹر کے نائب وزیراعلیٰ دیوندرفڑنویس آج ریاست میںانتخابی مہم میں حصہ لینے والے سرکردہ لیڈران میں شامل ہیں۔ BRS کے سربراہ، کے چندرشیکھر راﺅ Madhira، Wyra، Dornakal اور سوریہ پیٹ میں پِرجا آشرواد سبھاﺅ سے خطاب کریں گے، جبکہ اُن کے بیٹھےاور پارٹی کے صدر حیدرآباد کے مختلف مقامات میں روڈ شو کریں گے۔ کانگریس کے ریاستیسربراہ Revanth ریڈی مختلف حلقوں میں انتخابی مہم میں حصہ لیں گے۔ کرناٹک کے کچھ وزراءکانگریسکی حمایت کیلئے حیدر آباد میں ہیں۔