وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل انڈیا نے ٹیکنالوجی کو زیادہ قابل رسائی بناکر عوام کو بااختیار کیا ہے۔            ٭ وزیر اعظم نریندر مودی نے آج مجاہد آزادی الوری سیتا رام راجو کے کانسے کے مجسّمے کی نقاب کشائی کی۔            ٭ وزیرداخلہ امت شاہ نے کہاہے کہ چیلنجوں کے باوجودملک میں امداد باہمی کی تحریک کو مضبوط سے مضبوط تر ہوئی ہے۔            ٭ سولہویں نائب صدر کے انتخابات کیلئے کاغذاتِ نامزدگی داخل کرنے کا نوٹیفکیشن کَل جاری کیا جائے گا۔            ٭ مہاراشٹرکے وزیر اعلیٰ نے قانون سازاسمبلی کو یقین دلایا کہ ایندھن پر ویٹ میں کمی کی جائیگی۔           
خبروں کی جھلکیاں

May 20, 2022
9:53AM

بہار میں بجلی گرنے اور بارش سے متعلق واقعات میں 37 افراد ہلاک

بہار میں ریاست کے مختلف حصوں میں بجلی گرنے اور بارش سے متعلق واقعات میں 37 افراد ہلاک اور 13 زخمی ہوگئے ہیں۔
متاثرین میں سے زیادہ تر اپنے کھیتوں میں کام کرنے والے کسان تھے۔ سب سے زیادہ 9 افراد بھاگلپور میں ہلاک ہوئے، جس کے بعد مظفرپور میں 7 اور ویشالی ضلع میں 3 افراد ہلاک ہوئے۔ Katihar، کشن گنج، دربھنگا اور نالندا سمیت 17 اضلاع سے 18 اموات کی اطلاع ملی ہے۔ پیڑوں اور بجلی کے کھمبوں کے گرجانے کے سبب مختلف مقامات پر ریل اور سڑک ٹریفک متاثر ہے۔ پٹنہ اور دربھنگا ہوائی اڈوں پر آدھے گھنٹے کیلئے فضائی خدمات میں رخنہ پڑا۔ مختلف مقامات پر موبائل ٹاوروں کے گرجانے کی وجہ سے مواصلات اور انٹرنیٹ خدمات بھی متاثر رہیں۔

   متعلقہ خبریں

  لائیو ٹوئٹر فیڈ