وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک بھر میں تقریباً ڈیڑھ لاکھ کروڑ روپے مالیت کے تیل اور گیس کے کئی پروجیکٹوں کا آغاز کیا            ٭ بی جے پی نے، لوک سبھا انتخابات کے لیے 195 امیدواروں پر مشتمل پہلی فہرست جاری کی ہے            ٭ حکومت نے تریپورہ کے تمام معاملات کو خوش اسلوبی سے حل کرنے کے لیے تریپورہ سرکار، ٹپراموتھا پارٹی اور دیگر کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے            ٭ بھارتی محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ کل سے ہمالیائی خطے میں شدید بارش اور برفباری میں کمی آنے کا امکان ہے            ٭ کرکٹ میں، بینگلورو کے چنّا سوامی اسٹیڈیم میں رائل چیلنجرس بینگلور اور ممبئی انڈینس کے درمیان میچ جاری ہے           
خبروں کی جھلکیاں

Feb 12, 2024
3:21PM

بہار اسمبلی میں اسپیکر اودھ بہاری چودھری کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک منظور کرلی گئی ہے

Bihar legislature

بہار اسمبلی میں اسپیکر اودھ بہاری چودھری کے خلافعدم اعتماد کی تحریک منظور کرلی گئی ہے۔ 125 ارکان نے تحریک کی حمایت کی، جبکہ 112ارکان نے اِس کی مخالفت میں ووٹ دیا۔ اِس طرح جناب چودھری اسپیکر کے عہدے سے ہٹ گئےہیں۔ نائب اسپیکر مہیشور ہزاری ایوان کی کارروائی کی صدارت کررہے ہیں۔اِس سے پہلے اسپیکرکے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پر بحث کے دوران اپوزیشن آر جے ڈی کے 3 ارکان چیتن آنند،نیلم دیوی اور پرہلاد یادو حکمراں خیمے کی طرف چلے گئے۔ RJD کے لیڈر تیجسوی پرسادیادو نے اِس اقدام پر سخت احتجاج کیا۔ انہوں نے کہا کہ صدر نشیں کو RJD کے اِن 3ارکان کے خلاف کارروائی کرنی چاہئے۔ بائیں بازو کی پارٹیوں اورکانگریس کے ارکان نے بھی اِس اقدام کی مذمت کی۔


  لائیو ٹوئٹر فیڈ