بھارتی موسمیات محکمے نے پیشگوئی کی ہے کہ بہار،جھارکھنڈ، ہمالیہ کی ترائی والے مغربی بنگال، سکم اور شمال مشرقی بھارت میں اگلے دودن کے دوران کہیں تیز اور کہیں بہت تیز بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔
چھتیس گڑھ، مغربی مدھیہ پردیش، وِدربھ، اروناچل پردیش،آسام، میگھالیہ اور انڈمان نکوبار جزائر میں بھی موسلادھار بارش ہونے کا امکان ہے۔موسمیات محکمے کے مطابق ملک کے دیگر حصوںمیں اگلے پانچ دن کے دوران کہیں کہیں ہلکیبارش ہوسکتی ہے۔×