بھارت کی جی ٹوئنٹی صدارت کا تعلق، پورے ملک سے ہے اور یہ ملک کی طاقت کے اظہار کا ایک منفرد موقع ہے: وزیر اعظم*            گجرات میں آج، قانون ساز پارٹی کا لیڈر چننے کیلئے بی جے پی کے نو منتخبہ قانون ساز ارکان کی میٹنگ ہوگی*            سمندری طوفان مینڈوس کی آمد ہوگئی ہے،جس کے تحت محکمہ موسمیات نے، تملناڈو اور آندھراپردیش کی بہت سی جگہوں پر بارش کی پیشگوئی کی ہے*            وزیر اعظم نریندر مودی کَل، مہاراشٹر اور گوا کا دورہ کریں گے*            کھیلوں میں فیفا عالمی کپ میں ارجنٹینا، پینلٹی شوٹ آﺅٹ میں، نیدرلینڈس کو چار- تین سے ہرا کر سیمی فائنل میں داخل ہوگیا ہے۔کروشیا نے دنیا کے پانچ بار کے چمپئن برازیل کو چار- دو سے شکست دی*           
خبروں کی جھلکیاں

Nov 24, 2022
9:45PM

بھارت نے بنگلہ دیش کی راجدھانی میں منعقدہ بحیرہ ہند کے اطراف آباد ملکوں کی ایسوسی ایشن اقرا کی وزیروں کی کونسل کی بائیسویں میٹنگ میں حصہ لیا

Tweeted by @AIR
بھارت نے آج بنگلہ دیش کی راجدھانی ڈھاکہ میں منعقدہ بحیرہ ہند کے اطراف آباد ملکوں کی ایسوسی ایشن IORA کی وزیروں کی کونسل کی 22 ویں میٹنگ میں حصہ لیا۔ بھارتی وفد کی قیادت وزارت خارجہ کے وزیر مملکت ڈاکٹر راج کمار رنجن سنگھ نے کی۔ اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے جناب سنگھ نے بحیرہ ہند کے خطے اور بھارت بحرالکاہل میں امن، سلامتی اور خوشحالی کو فروغ دینے کیلئے IORA کو مستحکم کئے جانے کے بارے میں ملک کے مضبوط عہد کا اعادہ کیا۔ IORA بحیرہ ہند کے خطے میں سب سے بڑی تنظیم ہے جس میں 23 ارکان اور دس مذاکرات کے ساجھے دار شامل ہیں۔ X

   متعلقہ خبریں

  لائیو ٹوئٹر فیڈ