٭ لوک سبھا نے مالی سال 2023-24 کیلئے تقریباً 45 کروڑ روپے کے اخراجات کے گرانٹس کو زبانی ووٹ سے منظوری دی ہے            ٭ وزیر اعظم مودی کل اترپردیش کے وارانسی میں وَن ورلڈ ٹی بی سربراہ کانفرنس سے خطاب کریں گے            ٭ امت شاہ کل بینگلورو میں منشیات کی اسمگلنگ اور قومی سکیورٹی کے موضوع پر علاقائی کانفرنس کی صدارت کریں گے            ٭ نریندر سنگھ تومرنے فصل بیمہ کے قومی پورٹل کے ذریعہ کسانوں کے دعووں کو نمٹانے کیلئے Digi Claim کا آغاز کیا            ٭ آسام کے تامول پور میں ایشیائی کھوکھو چمپئن شپ میں مردوں اور خواتین کا خطاب جیتا           
خبروں کی جھلکیاں

Feb 02, 2023
9:38AM

بھارتیہ جنتا پارٹی میگھالیہ میں اسمبلی انتخابات کیلئے آج اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کرے گی

FILE PIC
امید ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی میگھالیہ میں اسمبلی انتخابات کیلئے آج اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کرے گی۔ ریاست میں کاغذات نامزدگی داخل کرنے کا عمل 31 جنوری سے شروع ہوچکا ہے اور سات فروری تک پرچے داخل کیے جاسکیں گے۔ 
میگھالیہ اسمبلی چناﺅ کی 60 سیٹوں کیلئے نامزدگی پرچے داخل کرنے کا سلسلہ جاری ہے لیکن بھارتیہ جنتاپارٹی کو ابھی اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کرنا ہے۔
TMC‘ کانگریس اور NPP نے سبھی 60 امیدواروں کی فہرست کا اعلان کردیا ہے‘ جبکہ UDP نے Garo Hills سے 15 امیدواروں سمیت کُل 45 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔ اسی دوران BJP کو اُس وقت تقویت ملی‘ جب پانچ بار کے ایم ایل اے اور رانی کور حلقے سےNPP کے امیدوار مارٹن M.Danggo کل BJP میں شامل ہوگئے۔ کچھ روز پہلے انہوں نے BJP لیڈر اور آسام کے وزیراعلی ہیمنت بسواسرما سے ملاقات کی تھی اور اس وقت سے ہی اس بات کے اندازے لگائے جارہے تھے کہ وہ BJP میں شامل ہوسکتے ہیں۔

   متعلقہ خبریں

  لائیو ٹوئٹر فیڈ