خواتین اور بچوں کی بہبود کی وزیر اسمرتی ایرانی نے کہاہے کہ بچوں کی بہبود کیلئے سرکار کی طرف سے بجٹ میں مختص رقم پچھلے سال بڑھ کر 14ہزار کروڑ روپے ہوگئی جبکہ سال 2009-10 میں یہ 60 کروڑ روپے تھی۔
نئی دلی میں بچوں سے متعلق اداروں کے دو روزہ قومیسالانہ صلاح مشورے کے افتتاحی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ2014 سے لے کر 2023 تک سرکار نے سات لاکھ سے زیادہ بچوں کو امداد فراہم کی ہے۔×