اٹلی کی وزیر اعظم GiorgiaMeloni جمعرات کو بھارت کے دو دن کے دورے پر پہنچ رہی ہیں۔ اُن کے ہمراہ نائب وزیراعظماور وزیر خارجہ Antonio Tajani اور ایک اعلیٰ اختیاراتی کاروباری وفد بھی بھارتآرہا ہے۔ اٹلی کی وزیراعظم، آٹھویں Raisina مذاکرات میں مہمان خصوصی ہوں گی اور کلیدی خطاب کریںگی۔ محترمہ Meloni جمعرات کو ہی صدرجمہوریہ دروپدی مرمو سے ملاقات کریںگی۔ وزیراعظم نریندرمودی اور اٹلی کی اُن کی ہم منصب باہمی، علاقائی اور عالمی امورپر تبادلہ خیال کریں گے۔ بھارت اور اٹلی سفارتی تعلقات قائم ہونے کے 75 سال پورے ہونےکا جشن منا رہے ہیں۔ اٹلی کی وزیراعظم کے دورے سے دونوں ملکوں کے درمیان طویل عرصےسے قائم رشتے مزید مستحکم ہونے کی امید ہے۔ x