٭ وزیراعظم نریندر مودی نے مغربی بنگال میں 15 ہزار کروڑ روپے مالیت کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا آغاز کیا۔            ٭ وزیر اعظم آج سہ پہر بہار میں 48 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا آغاز کریں گے۔            ٭ وزیر داخلہ امت شاہ نے آج نئی دلّی میں ’قومی شہری امداد باہمی مالیاتی وترقیاتی کارپوریشن‘ کا افتتاح کیا۔            ٭ حکومت غریبوں میں کسی رکاوٹ کے بغیر اور لگاتار تقسیم کے لیے اناج کی سرکاری طور پر خریداری کا عمل جاری رکھے گی: پیوش گوئل            ٭ کرکٹ میں: آج بینگلورو میں خواتین کے پریمیئر لیگ میں رایل چیلنجر بینگلور کا مقابلہ ممبئی انڈینس سے ہوگا۔           
خبروں کی جھلکیاں

Feb 12, 2024
10:42PM

آج بی جے پی نے مغربی بنگال میں شمالی چوبیس پرگنہ ضلع میں جنسی استحصال کے حالیہ واقعے کو انتہائی شرمناک قرار دیا

آج بی جے پی نے مغربی بنگال میں شمالی چوبیس پرگنہ ضلع میں جنسی استحصال کے حالیہ واقعے کو انتہائی شرمناک قرار دیا۔ اُس نے اِس معاملے کیلئے حکمراں ترنمول کانگریس پر سوال کھڑے کیے۔ نئی دلّی میں ایک اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے BJP کی سینئر لیڈر اور مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے الزام لگایا کہ اِس واقعے میں اور ضلعے کے Sandeshkhali گاؤں میں  اس کے بعد ہونے والے تشدد میں، TMC کے کارکنان ملوث ہیں۔ محترمہ ایرانی نے مزید کہا کہ CRPC کی دفعہ 144 کو لاگو کرکے، مغربی بنگال کی سرکار، میڈیا اور خواتین کو بولنے سے روک  رہی ہے۔ انھوں نے الزام لگایا کہ Sandeshkhali میں امن و قانون کی صورتحال ابتر ہے، جہاں چند ہفتے قبل ED کے افسران پر بھی حملہ کیا گیا تھا۔ 
محترمہ ایرانی نے اِس واقعے کے ضمن میں ممتا بنرجی کی زیر قیادت سرکار سے فوری کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا اور TMC کے سابق لیڈر شیخ شاہجہاں کی گرفتاری کیلئے زور دیا۔ x

   متعلقہ خبریں

  لائیو ٹوئٹر فیڈ