وزیر اعظم نے کہا ہے کہ اُن کی سرکار نے خواتین، کسانوں، نوجوانوں اور غریب لوگوں کی حالت بہتر بنانے کا تہیہ کر رکھا ہے۔            ٭ قومی جانچ ایجنسی نے مہاراشٹر اور کرناٹک میں کئی مقامات پر چھاپے مارنے کی کارروائی میں داعش کے 15 کارندوں کو گرفتار کیا ہے۔            ٭ وزیر خارجہ نے ملک کے بڑے کاروباری گھرانوں سے کہا ہے کہ وہ سپلائی نظام تیار کرنے میں معاونت کریں اور مقامی اداروں کی مدد کریں۔            ٭ تلنگانہ میں نئے منتخب ارکان اسمبلی کو آج حلف دلایا گیا۔ بی جے پی ارکان نے اجلاس کا بائیکاٹ کیا۔            ٭ امریکہ کی جانب سے ویٹو کئے جانے کے بعد ایران نے مغربی ایشیا میں دھماکہ خیز صورتحال کی تنبیہ کی ہے۔           
خبروں کی جھلکیاں

Nov 21, 2023
9:48AM

امور خارجہ کے وزیر مملکت وی مرلی دھرن نے کل تنزانیہ کے صدر حسین علی موینی سے ملاقات کی۔

MEA MoS TANZANIA

امور خارجہ کے وزیرمملکت وی مرلی دھرن نے کلZanzibar میں تنزانیہکے صدر حسین علیMwinyi سے ملاقات کی۔ انھوں نے تنزانیہکے صدر کو وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے پیش کی گئیں نیک خواہشات پیش کیں۔ جنابمرلی دھرن تنزانیہ کے سرکاری دورے پر کل Zanzibar پہنچے تھے۔ انھوں نے IIT مدراس کادورہ کیا اور طلبا اور فیکلٹی کے ساتھ بات چیت کی۔

 جناب مرلیدھرن نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ یہ انسٹی ٹیوٹ ہونہار طلبا کی آبیاری کرنے کے لیےایک ہب کے طور پر کام کرے گا اور تکنیکی اختراعات کو فروغ دے گا اور علاقائی ترقی کاسرچشمہ ثابت ہوگا۔

اپنے دورے کے دورانتوقع ہے کہ وزیر موصوف تنزانیہ کے صدر حسین علی Mwinyi سے ملاقات کرنے کے علاوہ دیگر وزراءکے ساتھ بھی بات چیت کریں گے۔ وہ تنزانیہکی قیادت کے ساتھ باہمی مذاکرات کے لیے دار السلام بھی جائیں گے۔

 اس کے علاوہوہ دونوں ملکوں کے درمیان باہمی سرمایہ کاری اور تجارت کو بڑھانے کے مقصد سے تنزانیہکے اپنے  ہم منصب کے ساتھ کاروباری میٹنگ کیبھی صدارت بھی کریں گے۔

وزیر مملکت دار السلاممیں بھارتی برادری کے ساتھ بھی بات چیت کریں گے۔


   متعلقہ خبریں

  لائیو ٹوئٹر فیڈ