سابق مرکزی وزیر اور بی جے پی رہنما وشنو دیو سائے، چھتیس گڑھ کے نئے وزیر اعلیٰ ہوں گے۔            ٭ مدھیہ پردیش میں بی جے پی کے نومنتخب ارکان اسمبلی، قانون ساز پارٹی کا رہنما چننے کیلئے کَل بھوپال میں میٹنگ کریں گے۔            ٭ وزیر داخلہ امت شاہ نے، پٹنہ میں مشرقی زونل کونسل کی میٹنگ کی صدارت کی۔            ٭ خواتین کرکٹ میں، ممبئی میں تیسرا ٹی ٹوینٹی بین الاقوامی میچ بھارت اور انگلینڈ کے درمیان جاری ہے۔            ٭ بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان، مردوں کے، پہلے ٹی ٹوینٹی بین الاقوامی میچ میں بارش کی وجہ سے تاخیر ہوگئی۔           
خبروں کی جھلکیاں

Nov 21, 2023
9:48AM

امریکہ نے ان خبروں سے انکار کیا ہے، جن میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل اور حماس عارضی جنگ بندی پر راضی ہوگئے ہیں۔

ISRAEL-HAMAS- NO CEASEFIRE

امریکہ نے ان خبروںسے انکار کیا ہے، جن میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل اور حماس عارضی جنگ بندی پر راضی ہوگئےہیں۔ ایک سرکاری بیان میں وہائٹ ہاﺅس کے ترجمان Adriennewatson نے کہا کہ ابھی تک کوئی معاہدہ نہیں ہوا، لیکن امریکہ معاہدہ کرانے کیلئےسخت محنت کررہا ہے۔ وہائٹ ہاﺅس کی نیشنل سکیورٹی کونسل نے ایک نیوز ڈیلی کی رپورٹ شائعہونے کے بعد یہ وضاحت جاری کی ہے، جس میں اسرائیل-حماس جنگ میں پانچ دن کے وقفے کادعویٰ کیا گیا تھا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل-حماس اور امریکہ ایک معاہدے پرپہنچ گئے ہیں، جس سے 50 یا اس سے زیادہ یرغمالیوں کی رہائی اور جاری لڑای میں پانچدن کے وقفے کو یقینی بنایا جاسکے گا۔

The Daily نے چھ صفحات پر مشتمل معاہدے کا بھی ذکر کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ غزہمیں جاری کارروائی کو عارضی طور پر روکنے کا مقصد ایندھن سمیت بڑی مقدار میں انسانیامداد مصر سے غزہ پہنچائی جاسکے۔ تاہم واشنگٹن میں اسرائیلی سفارتخانے کی ایک ترجماننے بھی یرغمالیوں کی صورتحال اور مبینہ معاہدے پر کوئی بیان جاری کرنے سے انکار کیاہے۔×


   متعلقہ خبریں

  لائیو ٹوئٹر فیڈ