گجرات اسمبلی انتخابات کے دوسرے اور آخری مرحلے میں انسٹھ فیصد ووٹروں نے ووٹ ڈالے۔            ٭ مین پوری لوک سبھا سیٹ اور پانچ ریاستوں کی چھ اسمبلی سیٹوں کے لیے بھی ضمنی انتخابات کے لیے ووٹنگ ختم۔            ٭ وزیراعظم نے بھارت کی گروپ بیس صدارت کے سلسلے میں سبھی پارٹیوں کی میٹنگ کی صدارت کی۔            ٭ وزیراعظم نے بھارت کی جی ٹوینٹی صدارت کی حمایت کرنے پر عالمی رہنماؤں کے تئیں تشکر کا اظہار کیا ہے۔            ٭ بھارت اور جرمنی نے ایک دوسرے کے ملک میں مائیگریٹ کرنے اور آنے جانے کے سلسلے میں ایک معاہدے پر دستخط کیے۔           
خبروں کی جھلکیاں

Nov 25, 2022
3:13PM

اقوام متحدہ کی کمیٹی نے چین پر زور دیا ہے کہ اُس کے زنجیانگ خطے میں نظربندی مراکز میں جن لوگوں کو قید میں رکھا گیا ہے، اُنہیں رہا کیا جائے۔

اقوام متحدہ کی کمیٹی نے چین پر زور دیا ہے کہ اُس کے زنجیانگ خطےمیں نظربندی مراکز میں جن لوگوں کو قید میں رکھا گیا ہے، اُنہیں رہا کیا جائے۔ کمیٹینے یہ سفارش بھی کی ہے کہ وہ متاثر افراد کیلئے تلافی کے اقدامات کرے۔ اگست میں عالمیادارے کے انسانی حقوق شعبے کے سربراہ کی رپورٹ کے تناظر میں اصلاحات مرتب کرنے کیلئےکمیٹی کے بیان کے بعد چین پر دبابڑھ گیا ہے۔Geneva میں سفارتی مشن میں چین کی ترجمان نے کہا کہاُن کا ملک اقوام متحدہ کمیٹی کے اِس اقدام کی سختی کے ساتھ مخالفت کرتا ہے۔ 18 ارکانپر مشتمل کمیٹی نسلی بھید بھاکی روک تھام سے متعلق 1965 کے بین الاقوامی کنونشن کے تعلق سے ملکوں کے اقدامات کیباقاعدگی سے نگرانی کرتی ہے۔ چین اور دیگر 180 ممالک اِس کنونشن میں فریق ہیں۔ کمیٹینے کہا ہے کہXinjiang میں انسانی حقوق کی صورتحال میں کوئی بہترینہ ہونے کی وجہ سے اُس نے یہ سفارشات کی ہیں ۔ دستاویز میں چین سے یہ بھی کہا گیا ہےکہ وہ قومی سلامتی، دہشت گردی سے نمٹنے اور Xinjiang میں اقلیتوں کے حقوق کے تعلقسے اپنے قانونی نظام کا مکمل جائزہ لے تاکہ مذکورہ کنونشن کی تعمیل کو یقینی بنایاجاسکے۔X


   متعلقہ خبریں

  لائیو ٹوئٹر فیڈ