٭ بی جے پی نے مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ اور راجستھان میں مکمل اکثریت حاصل کی، کانگریس نے تلنگانہ میں بی آر ایس کو شکست دی            ٭ میزورم اسمبلی انتخابات کے لئے ووٹوں کی گنتی شروع ہوگئی ہے            ٭ وزیراعظم مودی آج شام مہاراشٹر کے سندھو دُرگ میں منعقد ہونے والی بحریہ کے دن کی تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گے            ٭ سمندری طوفان میچونگ کے بارے میں امکان ہے کہ آج شدت اختیار کرکے جنوبی آندھرا اور شمالی تمل ناڈ کے ساحلوں پر پہنچ جائے گا            ٭ بھارت نے ٹی ٹوینٹی کرکٹ کے پانچویں اور آخری بین الاقوامی میچ میں آسٹریلیا کو چھ رن سے ہراکر، سیریز چار ایک سے چیت لی ہے           
خبروں کی جھلکیاں

Sep 21, 2023
10:12AM

اقوامِ متحدہ کے سربراہ انتونیو گتریس نے امیر ملکوں سے آب و ہوا کی تبدیلی کے خلاف لڑائی میں آگے آنے کیلئے کہا ہے۔

@UN
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل Antonio Gutress نے خبردار کیا ہے کہ اگر عالمی رہنماﺅں نے آب و ہوا کی تبدیلی سے متعلق فوری کارروائی نہیں کی تو دنیا کے درجہ حرارت میں 2 اعشاریہ آٹھ ڈگری سیلسیس کا اضافہ ہو سکتا ہے۔ کل شام انھوں نے اقوام متحدہ کی آب و ہوا کی تبدیلی سے متعلق Ambition چوٹی کانفرنس میں یہ وارننگ دی ۔
آب و ہوا کی تبدیلی سے متعلق چوٹی کانفرنس میں افتتاحی تقریر کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ عالمی سطح پر غیر معمولی رفتار سے بڑھتے ہوئے درجہ حرارت سے نہایت مضر اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ کسانوں کی فصلیں، سیلاب کے پانی میں بہہ جا رہی ہیں۔ جناب گتریس نے کہا کہ اگر موجودہ صورتحال میں تبدیلی نہیں ہوتی ہے تو ہم ایک خطرناک اور غیر مستحکم دنیا کی جانب پیش قدمی کر رہے ہیں۔ انھوں نے امیر ملکوں سے آب و ہوا کی تبدیلی کے خلاف لڑائی میں آگے آنے کے لیے کہا۔ انھوں نے عالمی رہنماﺅں سے اپیل کی کہ وہ صفر کاربن کے اخراج کے ہدف کو حاصل کرنے سمیت آب و ہوا کی تبدیلی کے بحران پر قابو پانے کے لیے اپنی کوششوں میں تیزی لائیں۔

   متعلقہ خبریں

  لائیو ٹوئٹر فیڈ