اطلاعات و نشریاتکے مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے بھارت کے 54 ویں بین الاقوامی فلم فیسٹیول میں فلم بازارکے17 ویں ایڈیشن کا افتتاح کیا۔ یہ 24 نومبر تک جاری رہے گا۔ جناب ٹھاکرنے کہاکہ یہ اشترککے جذبے سے داستان گوئی کے فن کو منانے کا ایک اعزاز ہے۔ جناب ٹھاکر نے کہا کہ یہ فلمبازار دنیا بھرکے فلمسازوں، پروڈیوسرز اور داستان بیان کرنے والوں کے لیے خیالات پیشکرنے کا ایک بہترین مقام ہے۔
جناب ٹھاکر نے کہاکہ اختراع کو قبول کرنے اور کاروبار میں آسانی کے وزیراعظم کے نعرے کے عین مطابق ایکشاندار نئے جُزو BookTo Box Office کو شامل کیا گیا ہے، جس کے تحت59 فلموں کی نمائش کی جائے گی۔
وزیر موصوف نے گوگلآرٹس اور کلچر ہندی نمائش کا بھی افتتاح کیا، جوکہ ایک آن لائن مرکز ہے، جس میں ہندیفلموں کی تصویریں اور مختصر ویڈیوز ہیں۔×