وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک بھر میں تقریباً ڈیڑھ لاکھ کروڑ روپے مالیت کے تیل اور گیس کے کئی پروجیکٹوں کا آغاز کیا            ٭ بی جے پی نے، لوک سبھا انتخابات کے لیے 195 امیدواروں پر مشتمل پہلی فہرست جاری کی ہے            ٭ حکومت نے تریپورہ کے تمام معاملات کو خوش اسلوبی سے حل کرنے کے لیے تریپورہ سرکار، ٹپراموتھا پارٹی اور دیگر کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے            ٭ بھارتی محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ کل سے ہمالیائی خطے میں شدید بارش اور برفباری میں کمی آنے کا امکان ہے            ٭ کرکٹ میں، بینگلورو کے چنّا سوامی اسٹیڈیم میں رائل چیلنجرس بینگلور اور ممبئی انڈینس کے درمیان میچ جاری ہے           
خبروں کی جھلکیاں

Feb 12, 2024
10:47PM

اطلاعات و نشریات کی وزارت، کل سے چنئی کی انّا یونیورسٹی میں دو روزہ علاقائی کمیونٹی ریڈیو سیملن کا انعقاد کر رہی ہے

اطلاعات و نشریات کی وزارت، کل سے چنئی کی Anna یونیورسٹی میں دو روزہ علاقائی کمیونٹی ریڈیو سیملن کا انعقاد کر رہی ہے۔ یہ بھارت میں کمیونٹی ریڈیو کے 20 سال پورے ہونے کی تقریب ہے۔ اِس موقع پر اطلاعات و نشریات کے وزیر، انوراگ سنگھ ٹھاکر اپنا کلیدی خطاب کریں گے۔ جنوبی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے تمام 117 ریڈیو کمیونٹی اسٹیشن، اِس تقریب میں شرکت کریں گے۔ اِس سیملن کا افتتاح، ریڈیو کے عالمی دن کے موقع پر کیا جا رہا ہے، جسے کل منایا جائے گا۔ گزشتہ 9 برسوں میں کمیونٹی ریڈیو کے شعبے نے، حکومت کی معاونت کے ساتھ، نمایاں پیش رفت کی ہے اور ریڈیو اسٹیشنوں کی تعداد 2014 میں 140 سے بڑھ کر 2023 میں 481 ہوگئی ہے۔ x

   متعلقہ خبریں

  لائیو ٹوئٹر فیڈ