سابق مرکزی وزیر اور بی جے پی رہنما وشنو دیو سائے، چھتیس گڑھ کے نئے وزیر اعلیٰ ہوں گے۔            ٭ مدھیہ پردیش میں بی جے پی کے نومنتخب ارکان اسمبلی، قانون ساز پارٹی کا رہنما چننے کیلئے کَل بھوپال میں میٹنگ کریں گے۔            ٭ وزیر داخلہ امت شاہ نے، پٹنہ میں مشرقی زونل کونسل کی میٹنگ کی صدارت کی۔            ٭ خواتین کرکٹ میں، ممبئی میں تیسرا ٹی ٹوینٹی بین الاقوامی میچ بھارت اور انگلینڈ کے درمیان جاری ہے۔            ٭ بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان، مردوں کے، پہلے ٹی ٹوینٹی بین الاقوامی میچ میں بارش کی وجہ سے تاخیر ہوگئی۔           
خبروں کی جھلکیاں

Nov 21, 2023
1:57PM

اتراکھنڈ میں زیر تعمیر سرنگ کے دھنسنے کے بعد ملبے میں پھنسے 41مزدوروں کو بحفاظت نکالنے کے لیے بچاؤ کارروائیاں جنگی پیمانے پر جاری ہیں۔

@airnews_ddn
اتراکھنڈ کے اترکاشی ضلع میں زیر تعمیر Silkyara سرنگ کے دھنسنے کے بعد ملبے میں پھنسے 41مزدوروں کو بحفاظت نکالنے کے لیے بچاؤ کارروائیاں جنگی پیمانے پر جاری ہیں۔ 
وزیراعظم نریندر مودی نے آج ٹیلی فون پر اتراکھنڈ کے وزیراعلیٰ پشکر سنگھ دھامی سے بات کی اور کان میں پھنسے ہوئے مزدوروں کو بخیر نکالنے کیلئے جاری کوششوں کا جائزہ لیا۔ راحتی کارروائیوں کو مزید تیز کرنے کیلئے ایک ڈرلنگ مشین سرنگ کے اوپری حصے سے جائے حادثے پر پہنچ گئی ہے۔ اِس دوران ایک اہم کامیابی اُس وقت حاصل کی گئی، جب ایک Endoscopic Flexi کیمرے کو سرنگ کے دھنس جانے والے حصے میں کامیابی کے ساتھ داخل کردیا گیا۔ خصوصی کیمرے سے ویژول کو آسان بنایا گیا ہے، تاکہ پھنسے ہوئے مزدوروں کے ساتھ بات چیت کی جاسکے۔
بین الاقوامی سرنگ اور زیر زمین مقامات سے متعلق انجمن کے صدر Arnold Dix بھی جائے حادثہ پر موجود تھے۔ اور انہوں نے کہا کہ جلد ہی سبھی مزدوروں کو بحفاظت نکال لیا جائے گا۔ راحت کے کام میں مصروف عملہ سرنگ کے اندر ایک 6 انچ پائپ داخل کرنے میں کامیاب ہوگیا ہے۔ اِس پائپ کے ذریعے خوراک، پانی، آکسیجن اور دواؤں سمیت لازمی اشیاءسرنگ کے اندر پھنسے ہوئے مزدوروں کو فراہم کی جارہی ہیں۔×

  لائیو ٹوئٹر فیڈ