وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک بھر میں تقریباً ڈیڑھ لاکھ کروڑ روپے مالیت کے تیل اور گیس کے کئی پروجیکٹوں کا آغاز کیا            ٭ بی جے پی نے، لوک سبھا انتخابات کے لیے 195 امیدواروں پر مشتمل پہلی فہرست جاری کی ہے            ٭ حکومت نے تریپورہ کے تمام معاملات کو خوش اسلوبی سے حل کرنے کے لیے تریپورہ سرکار، ٹپراموتھا پارٹی اور دیگر کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے            ٭ بھارتی محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ کل سے ہمالیائی خطے میں شدید بارش اور برفباری میں کمی آنے کا امکان ہے            ٭ کرکٹ میں، بینگلورو کے چنّا سوامی اسٹیڈیم میں رائل چیلنجرس بینگلور اور ممبئی انڈینس کے درمیان میچ جاری ہے           
خبروں کی جھلکیاں

Feb 13, 2024
2:04PM

وزیر اعظم نریندر مودی متحدہ عرب امارات اور قطر کے تین روزہ دورے پر روانہ ہوگئے ہیں

@MEAIndia
وزیر اعظم نریندر مودی آج متحدہ عرب امارات اور قطر کے تین روزہ دورے پر روانہ ہوگئے ہیں۔ اِس دورے پر روانہ ہونے سے قبل ایک بیان میں جناب مودی نے کہا کہ وہ آج سے متحدہ عرب امارات کے دو روزہ سرکاری دورے اور 14 اور 15 فروری کو قطر کے دورے پر جارہے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ 2014 سے یہ ان کا متحدہ عرب امارات کا ساتواں دورہ اور قطر کا دوسرا دورہ ہوگا۔ جناب مودی نے کہا کہ گذشتہ 9 برس کے دوران تجارت اور سرمایہ کاری، دفاع اور سکیورٹی، خوراک اور توانائی کی یقینی فراہمی اور تعلیم جیسے متعدد شعبوں میں متحدہ عرب امارات کے ساتھ بھارت کے اشتراک و تعاون میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان ثقافتی اور عوام سے عوام کے رشتے کافی مستحکم ہوئے ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ وہ متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زائد النہیان سے ملاقات کے منتظر ہیں اور وہ جامع اسٹرٹیجک شراکت داری کو آگے بڑھانے کیلئے اُن کے ساتھ کثیر سطحی مذاکرات کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ اُنھیں حال ہی میں گجرات میں جناب النہیان کی میزبانی کرنے کا شرف حاصل ہوا تھا جہاں وہ درخشاں گجرات عالمی سربراہ کانفرنس 2024 میں مہمان خصوصی تھے۔ جناب مودی نے کہا کہ وہ متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، وزیر اعظم اور وزیر دفاع اور دوبئی کے حکمراں شیخ محمد بن راشد المختوم کی دعوت پر وہ کَل دوبئی میں عالمی حکومت سربراہ کانفرنس میں عالمی رہنمائوں کے ایک اجتماع سے خطاب کریں گے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ سربراہ کانفرنس کے موقع پر وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد کے ساتھ ان کی بات چیت دوبئی کے ساتھ کثیر جہتی تعلقات کو مضبوط بنانے پر مرکوز ہوگی۔
جناب مودی نے کہا کہ وہ اِس دورے کے دوران ابوظبی میں ہندئووں کے پہلے مندر کا بھی افتتاح کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ BAPS مندر بھائی چارہ، امن اور رواداری کی اقدار کیلئے ایک لازوال خراج تحسین ہوگا۔ یہ قدریں بھارت اور متحدہ عرب امارات میں مشترکہ طور پر پائی جاتی ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ وہ ابوظبی میں منعقدہ ایک خصوصی پروگرام میں UAE کے تمام امارات میں رہائش پذیر بھارتی برادری کے ارکان سے خطاب کریں گے۔ جناب مودی نے کہا کہ قطر میں وہ امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے بھی ملاقات کے منتظر ہیں جن کی قیادت میں قطر زبردست ترقی اور تبدیلی کا مشاہدہ کر رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ وہ قطر میں دیگر اعلیٰ شخصیات سے بھی ملاقات کے منتظر ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت اور قطر کے درمیان تاریخی طور پر قریبی اور دوستانہ تعلقات ہیں۔ انھوں نے کہا کہ حالیہ برسوں میں دونوں ملکوں کے درمیان تمام شعبوں میں کثیر جہتی تعلقات مزید مستحکم ہوئے ہیں جن میں اعلیٰ سطح کے سیاسی تبادلے، دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی تجارت اور سرمایہ کاری، توانائی کی شراکت داری کو مضبوط بنانا، ثقافت اور تعلیم میں تعاون شامل ہیں۔ جناب مودی نے کہا کہ دوحہ میں آٹھ لاکھ سے زیادہ بھارتی برادری کی موجودگی دونوں ملکوں کے عوام سے عوام کے مضبوط رشتوں کا ثبوت ہے۔x

  لائیو ٹوئٹر فیڈ