وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک بھر میں تقریباً ڈیڑھ لاکھ کروڑ روپے مالیت کے تیل اور گیس کے کئی پروجیکٹوں کا آغاز کیا            ٭ بی جے پی نے، لوک سبھا انتخابات کے لیے 195 امیدواروں پر مشتمل پہلی فہرست جاری کی ہے            ٭ حکومت نے تریپورہ کے تمام معاملات کو خوش اسلوبی سے حل کرنے کے لیے تریپورہ سرکار، ٹپراموتھا پارٹی اور دیگر کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے            ٭ بھارتی محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ کل سے ہمالیائی خطے میں شدید بارش اور برفباری میں کمی آنے کا امکان ہے            ٭ کرکٹ میں، بینگلورو کے چنّا سوامی اسٹیڈیم میں رائل چیلنجرس بینگلور اور ممبئی انڈینس کے درمیان میچ جاری ہے           
خبروں کی جھلکیاں

Feb 13, 2024
2:03PM

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے آکاشوانی پر مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں اپنی زندگی کے تحریک دینے والے سفر کو مشترک کیا ہے

AIR PICS
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزیر اسمرتی ایرانی کے پروگرام "Nai Soch Nai Kahani-A Radio Journey with Smriti Irani"کے آخری نشریے میں ایک خصوصی انٹرویو کے دوران اڈیشہ میں اپنی جائے پیدائش رائے رنگ پور سے راشٹرپتی بھون تک کی اپنی زندگی کے سفر بارے میں بات کی۔ مرکزی وزیر آکاشوانی پر اس پروگرام کی میزبانی کرتی ہیں۔
ایک گھنٹے طویل بات چیت کا یہ پروگرام راشٹرپتی بھون میں ریکارڈ کیا گیا۔ جسے آج ریڈیو کے عالمی دن کے موقع پر نشر کیا گیا۔ 
صدر جمہوریہ نے بچپن سے لے کر ایک عوامی شخصیت بننے تک کے اپنے لا تعداد تجربات کے بارے میں بات کی۔ صدر جمہوریہ نے اپنے اسکول کی ٹیچر کے ذریعے دیے گئے نام کی کہانی کے بارے میں بھی دلچسپی کے ساتھ بیان کیا۔
صدر جمہوریہ نے اپنے تعلیمی پیشہ وارانہ اور سیاسی سفر کے بارے میں بتایا کہ انھوں نے بھارت کی صدرِ جمہوریہ کی حیثیت سے لوگوں کے ساتھ بات چیت کے اپنے تجربات بھی بتائے۔
صدر جمہوریہ نے اُن لمحات کو بھی یاد کیا کہ کس طرح اُن کی طرح ایک معمولی قبائلی خاتون نے بہت سی مشکلوں کا سامنا کیا اور اپنی محنت، لگن اور عزم مصمم کے ذریعے ملک کی خدمات کرنے کے مقصد کو حاصل کیا۔
صدر جمہوریہ نے اُس تاریخی دن کو بھی یادکیا جب وہ پہلی مرتبہ پارلیمنٹ پہنچی تھیں۔

  لائیو ٹوئٹر فیڈ