وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک بھر میں تقریباً ڈیڑھ لاکھ کروڑ روپے مالیت کے تیل اور گیس کے کئی پروجیکٹوں کا آغاز کیا            ٭ بی جے پی نے، لوک سبھا انتخابات کے لیے 195 امیدواروں پر مشتمل پہلی فہرست جاری کی ہے            ٭ حکومت نے تریپورہ کے تمام معاملات کو خوش اسلوبی سے حل کرنے کے لیے تریپورہ سرکار، ٹپراموتھا پارٹی اور دیگر کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے            ٭ بھارتی محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ کل سے ہمالیائی خطے میں شدید بارش اور برفباری میں کمی آنے کا امکان ہے            ٭ کرکٹ میں، بینگلورو کے چنّا سوامی اسٹیڈیم میں رائل چیلنجرس بینگلور اور ممبئی انڈینس کے درمیان میچ جاری ہے           
خبروں کی جھلکیاں

Feb 13, 2024
1:59PM

مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ اشوک چوہان بھارتی جنتا پارٹی میں شامل ہوگئے ہیں

@BJP4Maharashtra
مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ اشوک چوہان بھارتی جنتا پارٹی میں شامل ہوگئے ہیں۔ سابق وزیر اعلیٰ نے مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس، مہاراشٹر BJPکے سربراہ چندرشیکھر Bawankule، ممبئی بی جے پی کے سربراہ Ashish Shelar اور دیگر افراد کی موجودگی میں BJP میں شمولیت اختیار کی۔ اشوک چوہان مراٹھواڑہ خطے کے ناندیڑ ضلع سے تعلق رکھتے ہیں۔ انھوں نے بھوکر اسمبلی حلقے کی نمائندگی کی ہے۔ وہ ناندیڑ لوک سبھا حلقے کے سابق رکن پارلیمنٹ بھی ہیں۔ جناب چوہان کانگریس کے دو اہم لیڈر بابا صدیقی اور ملن دیوڑا کے پارٹی چھوڑنے کے بعد BJP میں شامل ہوئے ہیں۔ 

  لائیو ٹوئٹر فیڈ