وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک بھر میں تقریباً ڈیڑھ لاکھ کروڑ روپے مالیت کے تیل اور گیس کے کئی پروجیکٹوں کا آغاز کیا            ٭ بی جے پی نے، لوک سبھا انتخابات کے لیے 195 امیدواروں پر مشتمل پہلی فہرست جاری کی ہے            ٭ حکومت نے تریپورہ کے تمام معاملات کو خوش اسلوبی سے حل کرنے کے لیے تریپورہ سرکار، ٹپراموتھا پارٹی اور دیگر کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے            ٭ بھارتی محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ کل سے ہمالیائی خطے میں شدید بارش اور برفباری میں کمی آنے کا امکان ہے            ٭ کرکٹ میں، بینگلورو کے چنّا سوامی اسٹیڈیم میں رائل چیلنجرس بینگلور اور ممبئی انڈینس کے درمیان میچ جاری ہے           
خبروں کی جھلکیاں

Feb 13, 2024
1:58PM

مشترکہ داخلہ امتحان جے ای ای-مینس-2024 کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے

مشترکہ داخلہ امتحان JEE-Mains-2024 کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔ JEE-Mains-2024 کے پہلے سیشن کے امتحان میں داخل ہونے والے امیدوار سرکاری ویب سائٹ jeemain.nta.ac.in پر اپنے نتائج دیکھ سکتے ہیں۔ امتحانات کا انعقاد کرنے والی ایجنسی NTA نے کہا ہے کہ اس امتحان میں 23 امیدواروں نے صد فی صد 100 کا اسکور حاصل کیا ہے۔ 11 لاکھ 70 ہزار سے زیادہ امیدوار اِس انجینئرنگ داخلہ امتحان کے پہلے ایڈیشن میں شامل ہوئے تھے۔ صد فی صد نمبرات حاصل کرنے والے طلبا میں 7 کا تعلق تلنگانہ سے، دو کا تعلق ہریانہ سے ہے جبکہ آندھراپردیش، راجستھان اور مہاراشٹر کے تین تین طلبا ہیں۔ اسی طرح دلّی کے دو اور گجرات، کرناٹک اور تمل ناڈو کا ایک ایک طالب علم ہے۔x

  لائیو ٹوئٹر فیڈ