سابق مرکزی وزیر اور بی جے پی رہنما وشنو دیو سائے، چھتیس گڑھ کے نئے وزیر اعلیٰ ہوں گے۔            ٭ مدھیہ پردیش میں بی جے پی کے نومنتخب ارکان اسمبلی، قانون ساز پارٹی کا رہنما چننے کیلئے کَل بھوپال میں میٹنگ کریں گے۔            ٭ وزیر داخلہ امت شاہ نے، پٹنہ میں مشرقی زونل کونسل کی میٹنگ کی صدارت کی۔            ٭ خواتین کرکٹ میں، ممبئی میں تیسرا ٹی ٹوینٹی بین الاقوامی میچ بھارت اور انگلینڈ کے درمیان جاری ہے۔            ٭ بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان، مردوں کے، پہلے ٹی ٹوینٹی بین الاقوامی میچ میں بارش کی وجہ سے تاخیر ہوگئی۔           
خبروں کی جھلکیاں

Nov 21, 2023
2:13PM

اسرائیل نے لشکر طیبہ کو چھبیس گیارہ ممبئی حملوں کے 15 سال مکمل ہونے کے موقع پر دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کیا ہے۔

FILE PIC
اسرائیل نے لشکر طیبہ کو 26/11 ممبئی دہشت گردانہ حملوں کے 15 سال مکمل ہونے کے موقع پر، ایک دہشت گرد تنظیم کے طور پر درج کیا ہے۔ اسرائیل کے سفارت خانے نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل نے یہ قدم، بھارتی حکومت کی درخواست پر نہیں بلکہ آزادانہ طور پر اٹھایا ہے۔ لشکر طیبہ کو ایک دہشت گرد گروپ کے طور پر درج کرنے کی وضاحت کرتے ہوئے، سفارت خانے نے مطلع کیا کہ یہ فیصلہ، دہشت گردی کے خلاف ایک متحدہ عالمی محاذ کے تئیں ہمارے مشترکہ عزم کو اجاگر کرتا ہے۔ اسرائیل نے ممبئی حملوں کے سبھی مہلوکین اور اُن کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان سے سرگرم، لشکر طیبہ کا بنیادی مقصد، کشمیر میں بھارتی فوجیوں پر حملے کرنا ہے لیکن گزشتہ چند برسوں میں اسے پاکستان کی حمایت یافتہ سب سے جان لیوا دہشت گرد تنظیم سمجھا جاتا ہے۔
امریکہ اور بھارت کی جانب سے سیاسی دباﺅ کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل UNSC اور امریکہ، دونوں نے لشکرطیبہ کو پہلے ہی ایک بین الاقوامی دہشت گرد تنظیم کے طور پر نامزد کردیا ہے۔ لشکر طیبہ پر پاکستان میں 13 جنوری 2002 کو باضابطہ طور پر پابندی لگادی گئی ہے۔x

   متعلقہ خبریں

  لائیو ٹوئٹر فیڈ