A-
A
A+
Dec 10 2023 10:07PM
:آخری اپ ڈیٹ
اسکرین ریڈر رسائی
زبان کا انتخاب کیجئے/Select Languange
انگریزی/English
ہندی/Hindi
اردو/Urdu
مراٹھی/Marathi
گجراتی/Gujarati
تمل/Tamil
ڈوگری/Dogri
آسامی/Assamese
Rajasthani/राजस्थानी
Bengali/বাংলা
ہوم پیج
قومی خبریں
علاقائی خبریں
مزید خبریں
سابق مرکزی وزیر اور بی جے پی رہنما وشنو دیو سائے، چھتیس گڑھ کے نئے وزیر اعلیٰ ہوں گے۔
          
٭ مدھیہ پردیش میں بی جے پی کے نومنتخب ارکان اسمبلی، قانون ساز پارٹی کا رہنما چننے کیلئے کَل بھوپال میں میٹنگ کریں گے۔
          
٭ وزیر داخلہ امت شاہ نے، پٹنہ میں مشرقی زونل کونسل کی میٹنگ کی صدارت کی۔
          
٭ خواتین کرکٹ میں، ممبئی میں تیسرا ٹی ٹوینٹی بین الاقوامی میچ بھارت اور انگلینڈ کے درمیان جاری ہے۔
          
٭ بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان، مردوں کے، پہلے ٹی ٹوینٹی بین الاقوامی میچ میں بارش کی وجہ سے تاخیر ہوگئی۔
          
خبروں کی جھلکیاں
Nov 21, 2023
,
2:10PM
راجستھان اور تلنگانہ میں انتخابی مہم اپنے عروج پر پہنچ گئی ہے۔
@BJP4India
راجستھان میں اسمبلی انتخابات کیلئے، انتخابی مہم ختم ہونے میں، اب جبکہ تین دن باقی رہ گئے ہیں، سبھی پارٹیوں کے سرکردہ رہنما ووٹروں کو راغب کرنے کیلئے پوری ریاست میں چناﺅ مہم میں حصہ لے رہے ہیں۔ ووٹنگ 25 نومبر کو ہوگی۔ سبھی پارٹیوں کے سرکردہ رہنما ووٹروں کو اپنی طرف راغب کرنے کیلئے آج ریاست میں چناؤ مہم انجام دے رہے ہیں۔
BJP کے اعلیٰ رہنما اور وزیراعظم نریندر مودی Anta، کوٹا اور کرولی میں عوامی میٹنگوں سے خطاب کریں گے۔ وہ شام میں جے پور میں ایک روڈ شو کریں گے۔ چار کلو میٹر طویل اس روڈ شو کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ BJP کے سینئر لیڈر امت شاہ آج تین عوامی اجتماع سے خطاب کرنے کے بعد شام میں سوائے مادھوپور میں ایک روڈ شو کریں گے۔
پارٹی کے قومی صدر جے-پی-نڈا Dhod، فتح پور اور سری دُنگرگڑھ میں پارٹی امیدواروں کیلئے ریلی کریں گے۔
ہمارے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ راجستھان اسمبلی انتخابات میں چار سیٹوں پر مقابلہ دلچسپ ہوگیا ہے، جہاں قریبی رشتے دار ایک دوسرے کے خلاف چناو ¿ لڑ رہے ہیں۔
تلنگانہ میں اب جبکہ اِس مہینے کی 30 تاریخ کو ہونے والی پولنگ کیلئے محض ایک ہفتے کا ٹائم رہ گیا ہے، انتخابی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔ سبھی اہم پارٹیوں کے سرکردہ رہنما اپنی پارٹی کے حق میں ووٹروں کو راغب کرنے کیلئے ریاست کے مختلف مقامات کا ایک کے بعد ایک دورہ کر رہے ہیں، جبکہ امیدوار ووٹروں کی حمایت حاصل کرنے کیلئے اسمبلی حلقوں میں گھر گھر جاکر مہم انجام دے رہے ہیں۔ BRS کے سربراہ، کے چندرشیکھر راﺅ نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران تقریباً 70 عوامی میٹنگوں سے خطاب کیا، جبکہ BJP اور کانگریس کے اعلیٰ لیڈران انتخابی مہم میں کوئی کسر باقی نہیں رکھ رہے ہیں۔
وزیراعظم نریندر مودی اِس ہفتے حیدرآباد اور ریاست کے دیگر حصوں میں انتخابی مہم میں شریک ہوں گے۔
مرکزی وزرا پیوش گوئل، نرملاسیتارمن، مہاراشٹر کے نائب وزیراعلیٰ دیوندرفڑنویس آج ریاست میں انتخابی مہم میں حصہ لینے والے سرکردہ لیڈران میں شامل ہیں۔×
متعلقہ خبریں
لائیو ٹوئٹر فیڈ
Tweets by AIRNewsUrdu