وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ناری شکتی وندن Adhiniyam جامع نظریے والا ایک ایسا قانون ہے جس سے ہماری جمہوریتمضبوط ہوگی اور بھارتی قانون ساز اداروںمیں خواتین کی نمائندگی بھی مستحکم ہوسکے گی۔وارانسی کی خواتین کے ساتھ گفتگو کے ایک پروگرام میں جناب مودی نے کہاکہ یہ ملک کیخواتین کی طاقت ہی ہے کہ جس کی وجہ سے اُن سیاسی پارٹیوں کو بھی ناری شکتی وندن ادھینیئمکی حمایت کرنا پڑی، جو پہلے اس کی مخالفت کر رہے تھے۔ اس پروگرام میں تقریباً پانچہزار خواتین نے حصہ لیا۔
وزیراعظم آج اپنے پارلیمانی حلقے وارانسی گئے اور وہاں ڈیڑھہزار کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا آغاز کیا۔ جناب مودی نے وارنسیکے Ganjeri علاقے میں بین الاقوامی کرکٹ اسٹیڈیم کا سنگ بنیادرکھا۔
اِس موقعے پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اُنکی سرکار نے کھیلوں کو نوجوانوں کے کیریئر اور تندرستی کے ساتھ منسلک کیا ہے۔ جنابمودی نے کہا کہ مرکزی سرکار کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے پر توجہ مرکوز کر رہی ہے جس سےنوجوانوں میں کھیلوں کو مقبول بنانے اور کھیلوں کی صلاحیت کو سنوارنے میں مدد ملے گی۔
وارانسی میں راجہ تالاب کے Ganjeri علاقے میں جدید طرز کا بین الاقوامی کرکٹ اسٹیڈیم30 ایکڑ سے زیادہ علاقے میں تعمیر کیا جائے گا اور اِس پر لگ بھگ ساڑھے چار سو کروڑروپے کی لاگت آئے گی۔
وزیراعظم بعد میں رُدرَاکش بین الاقوامی اشتراک اور کنویشنسینٹر گئے اور وہاں کاشی سانسد Sanskritik مہوتسو 2023 کی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔
جناب مودی نے غریبوں اور کمزور طبقوں کے بچوں کیلئے اترپردیشکے مختلف علاقوںمیں بنائے گئے 16 اٹل آواسیہ ودیالیوں کا افتتاح بھی کیا۔ وزیراعظمنے کاشی سانسد Sanskritik مہوتسو کے فاتح افراد کو انعامات بھی تقسیم کیے۔
اِس موقعے پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ کاشیکی مجموعی شمولیت والی نوعیت کی وجہ سے دنیا بھر کے لوگ راغب ہوتے ہیں، جو علم حاصلکرنے کے لیے یہاں آتے ہیں۔ اِسی لیے غریبوں اور کمزور طبقوں کے بچوں کو تعلیم دینےکے لیے اسی روایت کے ساتھ اٹل آواسیہ ودیالیہ قائم کیے گئے ہیں۔
وزیراعظم نے بتایا کہ مستقبل میں کاشی سانسد گیان Pratiyogita کا اہتمام کیا جائے گا۔ کاشی کے دیہی اور شہری علاقوںمیں مختلف سطحوں پر یہ مقابلہ منعقد کیا جائے گا۔ جناب مودی نے کہا کہ کاشی سانسد ٹورسٹگائڈ مقابلے کا بھی اہتمام کیا جائے گا تاکہ لوگ کاشی کی شاندار ثقافت کے بارے میںاور زیادہ جانکاری حاصل کر سکیں۔×