قومی جانچ ایجنسی NIA نے، کناڈا میں رہنے والے دہشت گرد GurpatwantSingh Pannu کے امرتسر اور چنڈی گڑھ میں واقع مکان اور زمین کو ضبط کر لیا ہے۔ ممنوعہتنظیم Sikhs for Justice کے خودساختہ جنرل کونسل کے خلاف اس کارروائی سے کناڈاسمیت مختلف ملکوں سے چلائے جانے والے دہشت گردی اور علیحدگی پسندی کے نیٹ ورک کے خلافملک کی کارروائی کو بڑی تقویت ملے گی۔
یہ دہشت گرد سال 2019 سے NIA کی جانچ کے دائرے میں ہے۔ اُس وقت ایجنسی نے اُسکے خلاف پہلا کیس درج کیا تھا۔ NIA کے مطابق GurpatwantSingh Pannu دہشت گردانہ سرگرمیوں کو بڑھاوا دینے اور انہیں انجام دینے میں اہم رولادا کرتا رہا ہے۔
ساتھ ہی دھمکیوں اور ڈرانے دھمکانے کے ہتھکنڈوں کے ذریعےپنجاب اور ملک کے دیگر حصوں میں خوف و دہشت پھیلانے میں بھی اُس کا ہاتھ رہا ہے۔×