ایک ملک، ایک چناؤ، سے متعلق کمیٹی نے ایک ساتھ انتخاباتکرانے کے بارے میں تجویزیں اور رائے طلب کرنے کیلئے قومی اور ریاستی سیاسی پارٹیوںنیز لاءکمیشن کو مدعو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایک ملک ایک چناؤ سے متعلق کمیٹی کی پہلی میٹنگ آجنئی دلی میں ہوئی۔ سرکار نے لوک سبھا اور ریاستوں کی اسمبلیوں کے انتخابات ایک ساتھکرانے کے معاملے کا جائزہ لینے کیلئے اِس مہینے کی دو تاریخ کو آٹھ ارکان پر مشتملکمیٹی کا اعلان کیا تھا۔ سابق صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند اِس کمیٹی کے سربراہ ہیں۔
یہ کمیٹی بھارتی آئین اور دیگر قانونی دفعات کے تحت موجودہدائرہ کار کے تناظر میں سفارشات پیش کرے گی۔ یہ کمیٹی اِس بات کا بھی جائزہ لے گی اورسفارش کرے گی کہ آیا آئین میں ترامیم کے لیے ریاستوں کی طرف سے توثیق کی ضرورت ہوگییا نہیں۔
اس موقعے پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب رام ناتھ کووند نےکہا کہ کمیٹی نے ملک میں ایک ساتھ انتخابات کرانے کے معاملے کے بارے میں تسلیم شدہقومی سیاسی پارٹیوں، ریاستوں میں اپنی سرکار والی سیاسی پارٹیوں اور دیگر تسلیم شدہریاستی پارٹیوں کی رائے اور تجویزیں طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔×