آج چین کے Hangzhou میں 19ویں ایشیائی کھیل 2023 کا آغاز ہوا۔ چین کےصدر XI Jinping نے ایک رنگارنگ تقریب میں دو ہفتے تک ہونے والے انکھیلوں کے آغاز کا اعلان کیا۔ 45ملکوں سے بارہ ہزار سے زیادہ کھلاڑی 61 کھیل کود مقابلوںمیں حصہ لیں گے۔ بھارتی ہاکی ٹیم کے کپتان ہرمن پریت سنگھ اور مکّے باز لولینا بارگوہیناس تقریب میں بھارتی پرچم بردار تھے۔ بھارتی دستہ 921 افراد پر مشتمل ہے جس میں655 کھلاڑی، 260 کوچ اور سپورٹ اسٹاف شامل ہیں۔
آج ایشیائی کھیلوں کے ٹیبل ٹینس میں ابتدائی مرحلے میں بھارتکی مرد و خواتین دونوں ہی ٹیمیں پری کوارٹرفائنل میں پہنچ گئیں۔ بھارت کی مردوں کیٹیم نے تاجکستان پر زبردست جیت حاصل کی جبکہ خواتین کیم ٹیم نے نیپال کو شکست دی۔
بھارت کی مردوں کی ٹیبل ٹینس ٹیم کا مقابلہ کَل قزاخستانسے ہوگا، جو بھارتی وقت کے مطابق صبح ساڑھے نو بجے شروع ہوگا۔
ٹی ٹوینٹی کرکٹ میں بھارتی خواتین ٹی ٹیم پہلے ہی سیمی فائنلکے لیے کوالیفائی کر چکی ہے۔x