٭ بی جے پی نے مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ اور راجستھان میں مکمل اکثریت حاصل کی، کانگریس نے تلنگانہ میں بی آر ایس کو شکست دی            ٭ میزورم اسمبلی انتخابات کے لئے ووٹوں کی گنتی شروع ہوگئی ہے            ٭ وزیراعظم مودی آج شام مہاراشٹر کے سندھو دُرگ میں منعقد ہونے والی بحریہ کے دن کی تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گے            ٭ سمندری طوفان میچونگ کے بارے میں امکان ہے کہ آج شدت اختیار کرکے جنوبی آندھرا اور شمالی تمل ناڈ کے ساحلوں پر پہنچ جائے گا            ٭ بھارت نے ٹی ٹوینٹی کرکٹ کے پانچویں اور آخری بین الاقوامی میچ میں آسٹریلیا کو چھ رن سے ہراکر، سیریز چار ایک سے چیت لی ہے           
خبروں کی جھلکیاں

Sep 21, 2023
9:39PM

بھارت نے سکیورٹی خطرات کے مدنظر کناڈا کے شہریوں کیلئے، ای-ویزا سمیت ویزا کی خدمات کو عارضی طور پر معطل کیا

Twitted by AIR
بھارت نے کناڈا کے شہروں کے لیے ویزا خدمات عارضی طور پر معطل کر دیں ہیں۔ ان میں ای-ویزا بھی شامل ہیں۔ آج نئی دلّی میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزارتِ خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے بتایا کہ کناڈا میں تشدد بھڑکانے اور حکومت کی جانب سے کوئی کارروائی نہ کیے جانے اور اس کے نتیجے میں کناڈا میں بھارتی ہائی کمیشن اور قونصل خانوں کے کام کاج کے لیے سازگار ماحول میں رخنہ پیدا ہونے کے تناظر میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ جناب باگچی نے مزید کہا کہ اس فیصلے کے تحت کناڈا کے شہری کو، جو کسی تیسرے ملک میں ہیں وہ بھی بھارتی ویزا کے لیے درخواست نہیں دے سکیں گے۔ جناب باگچی نے کہا کہ البتہ درست ویزا اور دیگر دستاویزات رکھنے والے بھارت کا سفر کرنے کے مجاز ہوں گے۔
پردیپ نجّر معاملے پر جانکاری دیتے ہوئے جناب باگچی نے کہا کہ کناڈا نے اب تک اس معاملے پر خصوصی جانکاری فراہم نہیں کی ہے جبکہ بھارت نے کناڈا کی سر زمین پر مقیم افراد کے ذریعے مجرمانہ کارروائیوں کے بارے میں کناڈا کی حکومت کو مخصوص شواہد پیش کیے ہیں۔ البتہ کناڈا نے فراہم کردہ معلومات کے مطابق کوئی کارروائی نہیں کی ہے۔ جناب باگچی نے کناڈا کی حکومت کی جانب سے دیے گئے بیانات کو سیاسی طور پر کارفرما قرار دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کناڈا منظم دہشت گردی کے لیے ایک محفوظ پناہ گاہ بن گیا ہے۔ بھارت میں غیر ملکی سفارتکاروں کی سکیورٹی سے متعلق سوالات کے بارے میں رائے زنی کرتے ہوئے جناب باگچی نے کہا کہ بھارت Vienna کنوینشن پر سنجیدگی سے عمل کرتا ہے اور وہ غیر ملکی سفارتکاروں کی حفاظت کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔×
بھارت میں کناڈا کے سفارتکاروں کی تعداد سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے، جناب باگچی نے کہا کہ کناڈا کی جانب سے سفارتکاروں کی تعداد میں تخفیف کی جائے گی کیونکہ بھارت نے، سفارتکاروں کی باہمی پیمانے پر موجودگی میں یکساں تعداد رکھنے پر زور دیا ہے۔x

   متعلقہ خبریں

  لائیو ٹوئٹر فیڈ