A-
A
A+
Dec 4 2023 10:10AM
:آخری اپ ڈیٹ
اسکرین ریڈر رسائی
زبان کا انتخاب کیجئے/Select Languange
انگریزی/English
ہندی/Hindi
اردو/Urdu
مراٹھی/Marathi
گجراتی/Gujarati
تمل/Tamil
ڈوگری/Dogri
آسامی/Assamese
Rajasthani/राजस्थानी
Bengali/বাংলা
ہوم پیج
قومی خبریں
علاقائی خبریں
مزید خبریں
٭ بی جے پی نے مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ اور راجستھان میں مکمل اکثریت حاصل کی، کانگریس نے تلنگانہ میں بی آر ایس کو شکست دی
          
٭ میزورم اسمبلی انتخابات کے لئے ووٹوں کی گنتی شروع ہوگئی ہے
          
٭ وزیراعظم مودی آج شام مہاراشٹر کے سندھو دُرگ میں منعقد ہونے والی بحریہ کے دن کی تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گے
          
٭ سمندری طوفان میچونگ کے بارے میں امکان ہے کہ آج شدت اختیار کرکے جنوبی آندھرا اور شمالی تمل ناڈ کے ساحلوں پر پہنچ جائے گا
          
٭ بھارت نے ٹی ٹوینٹی کرکٹ کے پانچویں اور آخری بین الاقوامی میچ میں آسٹریلیا کو چھ رن سے ہراکر، سیریز چار ایک سے چیت لی ہے
          
خبروں کی جھلکیاں
Sep 21, 2023
,
9:38PM
راجیہ سبھا میں خواتین کے ریزرویشن بل پر بحث جاری
@sansad_tv
خواتین کے ریزرویشن سے متعلق بل آج راجیہ سبھا میں غوروخوض اور منظوری کے لیے پیش کیا گیا۔ یہ بل خواتین کو لوک سبھا اور ریاستی اسمبلیوں میں ایک تہائی ریزرویشن فراہم کرے گا
قانون وانصاف کے مرکزی وزیر ارجن رام میگھوال نے اِس ضمن میں دستورِ ہند میں مزید ترمیم کرنے کیلئے، آئینی (ایک سو اٹھائیسویں ترمیمی) بل کو آج ایوان بالا میں پیش کیا۔ لوک سبھا نے کَل اِس بل کو منظوری دے دی تھی۔ اِس بل کو ناری شکتی وَندن ادھینیم کا نام دیا گیا ہے۔ جناب میگھوال نے کہا کہ یہ بل ملک میں خواتین کے اختیارات کو فروغ دے گا۔ انھوں نے کہا کہ یہ امرت کال میں بھارت کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
جناب میگھوال نے اُجولا یوجنا، مدرا یوجنا اور دیگر جیسی بہبود کی اسکیمیں لانے کیلئے وزیر اعظم نریندر مودی کی ستائش کی جو خواتین کے فوائد کیلئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ موجودہ کوٹے کے اندر درج فہرست ذاتوں اور درجِ فہرست قبائل سے تعلق رکھنے والی خواتین کیلئے بھی، 33 فیصد ریزرویشن فراہم کیا جائے گا نیز یہ کہ اِس کیلئے مردم شماری اور دوبارہ حدبندی کرانا لازم ہے۔
BJP کے لیڈر جے پی نڈّا نے اعتماد کا اظہار کیا کہ ناری شکتی وندن ادھینیم کو، جسے کَل لوک سبھا میں پاس کیا گیا تھا، راجیہ سبھا میں بھی اتفاق رائے سے منظور کرلیا جائے گا۔
کانگریس، DMK، عآپ، BRS اور YSRCP نے بل کی حمایت کی ہے۔
AITC کی Dola Sen، BJP کی سروج پانڈے، کانگریس کے پرمود تیواری، SP کی جیا بچن، JMM کی مہواماجی اور BJD کی Sulata Deo اُن لوگوں میں شامل ہیں جنھوں نے بحث میں شرکت کی۔ بل پر بحث جاری ہے۔x
متعلقہ خبریں
لائیو ٹوئٹر فیڈ
Tweets by AIRNewsUrdu