٭ بی جے پی نے مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ اور راجستھان میں مکمل اکثریت حاصل کی، کانگریس نے تلنگانہ میں بی آر ایس کو شکست دی            ٭ میزورم اسمبلی انتخابات کے لئے ووٹوں کی گنتی شروع ہوگئی ہے            ٭ وزیراعظم مودی آج شام مہاراشٹر کے سندھو دُرگ میں منعقد ہونے والی بحریہ کے دن کی تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گے            ٭ سمندری طوفان میچونگ کے بارے میں امکان ہے کہ آج شدت اختیار کرکے جنوبی آندھرا اور شمالی تمل ناڈ کے ساحلوں پر پہنچ جائے گا            ٭ بھارت نے ٹی ٹوینٹی کرکٹ کے پانچویں اور آخری بین الاقوامی میچ میں آسٹریلیا کو چھ رن سے ہراکر، سیریز چار ایک سے چیت لی ہے           
خبروں کی جھلکیاں

Sep 21, 2023
9:37PM

لوک سبھا میں تمام پارٹیوں کے اراکین نے چندریان تین مشن کی کامیابی کی ستائش کی

@sansad_tv
آج لوک سبھا میں چندریان تین مشن کی کامیابی اور خلائی شعبے میں ملک کی دیگر حصولیابیوں پر بحث کا آغاز ہوا۔ بحث کا آغاز کرتے ہوئے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ چندریان تین کی کامیابی ملک کے لیے ایک بڑی حصولیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت چاند کے قطب جنوبی پر پہنچنے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔ جناب سنگھ نے کہا کہ دنیا کے بہت سے ترقی یافتہ ملک چاند پر پہنچنے کی کوششیں کررہے ہیں۔ انہوں نے اِسرو کے سائنس دانوں، خاص طور پر خواتین سائنسدانوں اور بھارتی سائنسی برادری کو اس کامیابی کے لیے مبارکباد دی۔x
بحث میں حصہ لیتے ہوئے، کانگریس کے رُکن پارلیمنٹ ششی تھرور نے کہا کہ چاند کی سطح پر کامیابی کے ساتھ سافٹ لینڈنگ کرکے بھارت نے تاریخ رقم کی ہے جس سے اِس کامیابی کو حاصل کرنے میں بھارت دنیا کا ایسا چوتھا ملک بن گیا ہے۔
DMK کے اے راجا نے چندریان تین مشن میں شامل سائنسدانوں کی مکمل ٹیم کو مبارکباد دی۔
ترنمول کانگریس کے پروفیسر Sougata Roy نے کہا کہ چندریان تین کی کامیابی، کسی فردِ واحد کی کاوشوں کا نتیجہ نہیں ہے بلکہ یہ اُن کاوشوں کا نتیجہ ہے جو گذشتہ دہائیوں میں مختلف سائنسدانوں نے کی ہیں۔
NCP کی سپریاسولے نے نوجوان ذہنوں میں سائنسی مزاج کو فروغ دینے پر زور دیا۔
سماجوادی پارٹی کی ڈمپل یادو نے چندریان تین کی قابل ذکر کامیابی کیلئے اِسرو کے سائنسدانوں کو مبارکباد دی۔
BJP کے جینت سنہا نے ریاضی اور علم فلکیات کے شعبے میں بھارت کی بیش بہا روایتوں کو اجاگر کیا۔
BJP کے تیجسوی سوریہ نے، اہم سائنسی مشنوں کو ادارہ جاتی بنانے اور معاونت کرنے کے ذریعے بھارت کو مستقبل کیلئے تیار بنانے کیلئے وزیر اعظم نریندر مودی کی ستائش کی۔ مرکزی وزیر اور اپنادَل کی رکن پارلیمنٹ انوپریا پٹیل نے کہا کہ یہ سائنسدانوں اور دور اندیش قیادت کے ذریعے کی جانے والی کاوشوں کا نتیجہ ہے کہ بھارت نے اِس طرح کی نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔
YSR کانگریس کے شری کرشنا Devarayalu Lavu شیوسینا کے Prataprao Jadhav، JDU کے دِلیشور Kamait، بی جے ڈی کے Achyutananda Samanta، بی آر ایس کے Kotha پربھاکر ریڈی، کانگریس کے کارتی چدمبرم، BJPکے ڈاکٹر ستیہ پال سنگھ، BSP کے ملوک ناگر اور دیگر نے بھی بل سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ بحث جاری ہے........
بحث کا جواب دیتے ہوئے سائنس اور ٹیکنالوجی کے وزیر جتیندر سنگھ نے کہا کہ بھارت، اپنے چندریان تین مشن کے وکرم لینڈر اور پرگیان رُووَر کے فعال ہونے اور اُن کے ساتھ رابطہ کرنے کا بے صبری سے انتظار کر رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اگر بھارت چند گھنٹوں میں ایسا کرنے میں کامیاب رہا تو یہ اِس طرح کی عظیم کامیابی حاصل کرنے والا پہلا ملک بن جائے گا۔x

   متعلقہ خبریں

  لائیو ٹوئٹر فیڈ