A-
A
A+
Dec 3 2023 3:07PM
:آخری اپ ڈیٹ
اسکرین ریڈر رسائی
زبان کا انتخاب کیجئے/Select Languange
انگریزی/English
ہندی/Hindi
اردو/Urdu
مراٹھی/Marathi
گجراتی/Gujarati
تمل/Tamil
ڈوگری/Dogri
آسامی/Assamese
Rajasthani/राजस्थानी
Bengali/বাংলা
ہوم پیج
قومی خبریں
علاقائی خبریں
مزید خبریں
اسمبلی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی کے رجحانات کے مطابق مدھیہ پردیش، راجستھان اور چھتیس گڑھ میں بی جے پی زبردست کامیابی کی جانب گامزن، جبکہ تلنگانہ میں کانگریس کو سبقت حاصل۔
          
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے دِویانگ لوگوں کو بااختیار بنائے جانے پر زور دیا ہے۔
          
وزیراعظم نریندر مودی کَل بحریہ کے دن کے پروگرام میں شرکت کیلئے مہاراشٹر جائیں گے
          
کینیا کے کیمی الاّس کیپرونو نے37 واں پنے انٹرنیشنل میراتھن جیت لیا۔
          
بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ ٹی-ٹوینٹی میچوں کی سیریز کا آخری میچ آج شام بنگلورو میں کھیلا جائے گا
          
خبروں کی جھلکیاں
Jun 22, 2023
,
8:57AM
وزیراعظم مودی نے واشنگٹن ڈی سی میں وہائٹ ہاﺅس میں امریکی صدر جوبائیڈن سے ملاقات کی۔ انہوں نے امریکہ کی سرکردہ کمپنیوں کے سی ای اوز کے ساتھ تبادلہ خیال کیا
Tweeted By AIR
اپنی میٹنگ کے دوران وزیراعظم مودی نے صدر بائیڈن اور خاتون اول کو خصوصی تحفے پیش کئے۔ انہوں نے جناب بائیڈن کو صندل کی لکڑی سے تیار کردہ ایک ڈبہ پیش کیا جس پر حیاتیات اور نباتات کی نقش نگاری کی گئی ہے۔ یہ ڈبہ راجستھان کے ایک چوٹی کے دستکار نے کرناٹک کے میسور سے حاصل شدہ صندل کی لکڑی سے تیار کیا ہے۔ انہوں نے ساتھ ہی خاتون اول کو بھی لیباریٹری میں تیار کردہ سات اعشاریہ پانچ قیراط کا ایک سبز ہیرا پیش کیا، جو زمین سے حاصل کردہ ہیروں کی کیمیات کی خصوصیات پیش کرتاہے اور ماحولیات کے لیے سازگار ہے۔ وزیراعظم نے صدر بائیڈن کو The Ten Principal Upanishads نامی کتاب کا انگریزی ترجمہ بھی پیش کیا۔ اِس سے قبل وزیراعظم نریندر مودی نے مائیکرون ٹیکنالوجی، جنرل الیکٹرک اور جنرل الیکٹرک ایرو اسپیس اور اپلائڈ میٹریلس سمیت امریکہ کی سرکردہ کمپنیوں کے CEOs کے ساتھ الگ الگ میٹنگیں کیں۔
جناب مہروترا نے کہا کہ جناب مودی کے ساتھ اُن کی ملاقات شاندار رہی۔ مائیکرون ٹیکنالوجی کے CEO نے کہا کہ وہ بھارت کیلئے وزیراعظم نریندر مودی کے وِژن اور بھارت کی ترقی سے بے حد متاثر ہیں۔ جناب مہروترا نے کہا کہ وزیراعظم مودی کے ساتھ انہوں نے بہت سارے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا اور وہ بھارت میں وسیع مواقع کے منتظر ہیں۔
جناب Dickerson نے کہا کہ وہ بھارت سے بہت متاثر ہیں اور اُن کا خیال ہے کہ سیمی کنڈکٹر انڈسٹری میں بھارت کیلئے ابھی ترقی کا موقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بھارت کیلئے ناقابل یقین ترقی کو آگے بڑھانے کا بھی وقت ہے۔ جناب Dickerson نے کہا کہ بھارت ایک قابل اعتماد شراکت دار ہے اور دنیا کے بہت سے ممالک بھارت کے بھروسے اور زبردست ہُنر کو دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ بھارت کے چمکنے کا وقت ہے۔ اپلائڈ میٹریلس کے CEO نے کہا کہ اُن کی کمپنی جلد ہی بھارت میں ایک اختراعی مرکز کا اعلان کرے گی جو آلات میں اختراع پر توجہ مرکوز کرے گا۔ انہوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ بھارت کے ساتھ مل کر کام کرکے وہ زبردست کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔
اِس سے پہلے وزیراعظم مودی اور امریکہ کی خاتون اول جِل بائیڈن نے کل شام Alexandria، ورجینیا میں نیشنل سائنس فاﺅنڈیشن NSF کا دورہ کیا۔ انہوں نے بھارت اور امریکہ کے طلباءسے ملاقات کی جو دونوں ممالک کی معیشتوں کیلئے اہم صنعتوں میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے مہارتیں سیکھ رہے ہیں۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ ترقی کی رفتار کو برقرار رکھنے کیلئے بھارت اور امریکہ کو متنوع صلاحیت کی ضرورت ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ تعلیم، تحقیق اور اختراع ایک روشن مستقبل کیلئے نہایت اہم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں حکومت نئی تعلیمی پالیسی لے کر آئی ہے جس میں تعلیم اور ہنرمندری کو باہم مربوط کیا گیا ہے۔
جناب مودی نے کہا کہ بھارت نیشنل سائنس فاﺅنڈیشن کے ساتھ متعدد پروجیکٹوں پر کام کررہا ہے اور بھارت کا ہدف اِس دہائی کو ٹیکنالوجی کی دہائی بنانا ہے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے کہا کہ جناب مودی اور امریکی خاتون اول نے نوجوانوں کے درمیان پیشہ وارانہ تعلیم اور ہُنرمندی کو فروغ دینے پر مرکوز ایک منفرد پروگرام میں شرکت کی۔
اِس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب مودی نے اِس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ واشنگٹن DC کا دورہ کرنے کے فوراً بعد انہوں نے نوجوان اور تخلیقی افراد سے ملاقات کی۔
وزیراعظم نے اِس پروگرام کی منصوبہ بندی اور کامیاب انعقاد کیلئے امریکی خاتون اول جِل بائیڈن کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ ایک طرف جہاں امریکہ کے پاس اعلیٰ درجے کے تعلیمی ادارے اور اعلیٰ ترین ٹیکنالوجیز موجود ہیں، وہیں دوسری طرف بھارت کے پاس دنیا میں سب سے زیادہ نوجوان افراد ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ اُنہیں یقین ہے کہ بھارت-امریکہ شراکت داری پائیدار اور سبھی کی شمولیت والی عالمی ترقی کا انجن ثابت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اِسکل انڈیا کے تحت بھارت سرکار نے آرٹیفیشیل انٹلی جینس، بلاک چین، ڈرون اور دیگر شعبوں میں پانچ کروڑ سے زیادہ افراد کو ہُنرمند بنایا ہے۔
وزیراعظم کا استقبال کرتے ہوئے محترمہ جِل بائیڈن نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کے اِس سرکاری دورے کے ساتھ ہی وہ دنیا کی عظیم ترین اور سب سے بڑی جمہوریتیں ایک ساتھ آرہی ہیں۔
انہوںنے کہا کہ دونوں ملکوں کے یہ تعلقات صرف سرکاروں سے متعلق نہیں ہیں بلکہ یہ دونوں ممالک کے درمیان خاندانوں اور باہم دوستی کا جشن منارہے ہیں۔ محترمہ بائیڈن نے کہا کہ امریکہ-بھارت شراکت داری وسیع اور گہری ہے، کیونکہ دونوں ممالک عالمی چیلنجز سے مشترکہ طور پر نمٹتے ہیں۔
متعلقہ خبریں
امریکی صدر نے وزیر اعظم نریندر مودی کو امریکہ کے اعلیٰ ترین فوجی اعزاز سے سرفراز کیا ہے۔
امریکی نائب صدر کملا ہیرس نے عالمی سطح پر کووڈ ویکسین دستیاب کرانے سے متعلق وزیراعظم نریندرمودی ودیگر عالمی لیڈروں کے ساتھ فون پر بات کی
وزیر اعظم مودی آج امریکہ کے تین دن کے دورے پر روانہ ہو رہے ہیں، امریکی صدر کےساتھ بات چیت اور پہلی بالمشافہ ’کواڈ‘ سربراہ میٹنگ میں شرکت کریں گے
وزیر اعظم امریکی صدر جوبائیڈن کے ساتھ پہلی بالمشافہ میٹنگ کریں گے
صدیوں کی نو آبادیاتی حکمرانی، بھارتی عوام کے جمہوری جذبے کو ختم نہیں کرسکی:وزیر اعظم
وزیراعظم مودی نے امریکہ میں شدید طوفان سے لوگوں کی موت اور تباہ کاری پر صدر جوبائیڈن سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا
امریکی سینیٹ کے میجورِٹی لیڈر چارلز شُومر کی سربراہی میں نو سینیٹرز کے امریکی کانگریس یعنی پارلیمنٹ کے ایک وفد نے نئی دلی میں وزیراعظم سے ملاقات کی
وزیر اعظم نریندر مودی اگلے ماہ امریکہ کے دورے پر روانہ ہوں گے
وزیراعظم نریندر مودی اگلے مہینے امریکہ جائیں گے
وزیر اعظم نریندر مودی کا آئندہ سرکاری دورہ دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط شراکت داری قائم کرنے میں ایک اہم کردار ادا کرے گا: امریکہ
لائیو ٹوئٹر فیڈ
Tweets by AIRNewsUrdu