مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ آج نئی دلی میں جموں وکشمیر میں سیکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے ایک میٹنگ کی صدارت کریں گے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا ، مرکزی داخلہ سکریٹری اجے بھلّا، جموں وکشمیر کے پولیس کے ڈائریکٹر جنرل دلباغ سنگھ اور دیگر سینئر افسران میٹنگ میں شرکت کریںگے۔